قربانی کی کھال کی قیمت مسجد پر لگانا
قربانی کی کھال کی قیمت مسجد پر لگانا
السلام علیکم مفتی صاحب! میں نے آپ سے یہ سوال پوچھنا ہے کہ کیا ہم قربانی کی کھال بیچ کر اس کی قیمت مسجد کی تعمیر میں براہ راست لگا سکتے ہیں یا نہیں؟ سائل: محمد عبد اللہ ناصر گلگت بلتستان
الجواب بعون الملك الوهاب
فتاوٰ ی فیض رسول میں ہے:" مسجد میں صرف کرنےکی نیت سے قربانی کی کھال فروخٹ کر کے اس کی قیمت براہ راست مسجد کی تعمیر میں لگانا جائز ہے "۔ [فتاویٰ فیض رسول ،جلد دوم ،کتاب الاضحیہ،ص 471-472، شبیر برادرز، لاہور]۔