روزے کا کفارہ

07/22/2016 AZT-21288

روزے کا کفارہ


مفتی صاحب! السلام علیکم ! میرے دوست نے کسی وجہ سے روزے نہیں رکھے۔ امام مسجد کہہ رہے تھے کہ ۱۰۰ روپے ہر روزے کا کفارہ ہے۔ تو بن گئے ۳۰۰۰۔ اب یہ رقم ہم کس کو دیں؟ کیا مسجد میں دے دیں۔یا اگر ہماری فیملی میں کوئی غریب ہو اس کو دے دیں۔ یہ خیال رکھیں کہ وہ عید کی نماز پڑھ چکا ہے۔ (ندیم لودھی،راولپنڈی)

الجواب بعون الملك الوهاب

جو شخص شرعی عذر کی وجہ سے ماہ رمضان کے روزے نہیں رکھ سکا تو بعد میں ان روزوں کی قضاء اس پر  ضروری ہے۔   اور اگر دائمی مرض یا بڑھاپے وغیرہ   کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتا  اور مستقبل میں بھی روزہ رکھنے کی امید نظر نہیں آتی تو اب  ہر روزے کے بدلے میں  2 کلو گندم یا اس کے پیسے  کسی شرعی فقیر مستحق کو مالک بنائے۔ حوالہ: فتاوى امجدیہ، جلد1، حصہ1، صفحہ 395، 396، مکتبہ رضویہ آرام باغ کراچی۔

روزےکا  کفارہ گندم یا اس کے پیسے مسجد میں نہیں دے سکتے۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء