سال سے کم عمر بکرے کی قربانی
سال سے کم عمر بکرے کی قربانی
السلام علیکم مفتی صاحب! خورشید کے پاس ایک قربانی کے لئے بکرا ہے اور عید قربان بھی آگئی ہے ۔ اور اس کا بکر ا تندرست اور فربہ ہے ۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس کی عمر کے لحاظ سے ۱۰ دن کم ہیں۔یعنی سال مکمل ہونے میں دس دن ابھی باقی ہیں۔ جبکہ عید قربان میں صرف دو دن باقی ہیں۔ کیا اس کی قربانی ہو جائے گی؟ سائل: الطاف حسین نقشبندی بکھر
الجواب بعون الملک الوہاب
فتاوٰی فیض رسول میں ہے:" اس بکرے کی قربانی جا ئز نہیں۔ خواہ کتنا ہی فربہ اور تندرست ہو۔ کیونکہ قربانی کے بکرے کی عمر سال بھر ہونا ضروری ہے"۔ واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب ۔ [فتاوی فیض رسول,جلد دوم،کتاب الاضحیہ،ص 448، شبیر برادرز، لاہور]۔