تعلیق طلاق کا مسئلہ

07/26/2016 AZT-21374

تعلیق طلاق کا مسئلہ


کیا فرماتے ہیں مفتی صاحبان! اگر شوہر اپنی بیوی کو لکھ کر دے کہ آئندہ وہ اپنے کسی دوست(مرد) (male friends) سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کرے گی اور اگر کرے گی تو اسی وقت اس کو تین طلاق ہوجائے گی کیونکہ شوہر چاہتا ہے کہ اس کا گھر بچا رہے اور نہ ٹوٹے۔ یہاں یہ بات ضروری ہے کہ شوہرحلف لے کر کہتا ہے کہ اس کی نیت طلاق کی ہرگز نہ تھی بلکہ اپنی بیوی کو اس کے (male friends)سے بات کرنے سے روکنا تھا جس کی ہماری شریعت بھی اجازت نہیں دیتی۔ برائے مہربانی جلد جواب دیں۔اللہ حافظ (شہزاد ندیم)

الجواب بعون الملك الوهاب

عورت کا غیر محرم مرد  سے بغیر شرعی مجبوری کے رابطہ کرنا ناجائز ہے۔ اور اس طرح کے  تمام افعال سے بچنا ضروری ہے۔

شوہر کا طلاق کی قسم کھانے وجہ سے  اب اگر عورت نے اپنے شوہر کے کسی دوست سے رابطہ کیا تو تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی۔ حوالہ: بہار شریعت، جلد2، حصہ8، صفحہ 251، مکتبہ المدینہ کراچی۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء