ایک نصاب مکمل اور ایک نصاب کم ہے
ایک نصاب مکمل اور ایک نصاب کم ہے
مفتی صاحب سے میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک بزنس مین ہوں اور میرا مالِ تجارت نصابِ زکوٰۃ کو پہنچ گیا ہے اور اس کے علاوہ میرے پاس تقریباً 5 تولہ سونا ہے؟ تو کیا میں مالِ تجارت کو سونے کے ساتھ ملا سکتا ہوں؟
الجواب بعون الملك الوهاب
آپ مالِ تجارت کو سونے کے ساتھ ملا کر زکوٰۃ ادا کریں گے۔
امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں: سونا چاندی تو مطلقاً ایک ہی جنس ہیں خواہ ان کی کوئی چیز ہو اور مالِ تجارت بھی انہی کی جنس سے گِنا جائے گا اگرچہ کسی قسم کا ہو کہ آخر اس پر زکوٰۃ یوں ہی آتی ہے کہ اس کی قیمت سونے یا چاندی سے لگا کر انہی کی نصاب دیکھی جاتی ہے تو یہ سب زر وسیم ہی کی جنس سے ہیں۔ (فتاویٰ رضویہ ، جلد10، صفحہ86، رضا فاؤنڈیشن لاہور)۔