دس سال بعدقرض واپس ہو تو زکوۃ کا حکم

06/25/2016 AZT-20774

دس سال بعدقرض واپس ہو تو زکوۃ کا حکم


السلام علیکم مفتیان کرام! مفتی صاحب !

 میں نے اپنی بیوی سے زیور قرض لیے ہیں اور  کہا تھا کہ میں کاروبار کرنا چاہتا ہوں اور بعد میں آپ کو بنوا کے دوں گا۔اور ہوا یوں کہ کاروبار میں نقصان ہو گیا ۔ اور دس سال بعد شوہر کو کاروبار میں نفع ہوا اور کچھ حالات بہتر ہوئے اور زیور بنوا کے دیے ہیں۔تو کیا گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ عورت پر دینا لازم ہوگی؟

الجواب بعون الملك الوهاب

اس عورت پر گزشتہ سالوں کی بھی زکوٰۃ لازم آئے گی۔  قرض میں دیے ہو ئے مال کا حکم یہ ہے کہ زکوٰۃ قرض دینے والے  پر سالہا سال لازم ہوتی رہتی ہے  البتہ  ادائیگی اس وقت لازم ہو  گی جب سارے مال کا کم از کم پانچواں حصہ اسے موصول ہو جائے تو جو وصول ہو اس کی زکوٰۃ دینی ہو گی اور گزشتہ تمام سالوں کی دینی ہو گی۔

صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں: اگر دین ایسے پر ہے جو اس  کا اقرار کرتا ہے مگر ادا میں دیر کرتا ہے یا نا دار ہے یا قاضی کے یہاں اس کے مفلس ہونے کا حکم ہو چکا ہو وہ منکر ہے مگر اس کے پاس گواہ موجود ہیں تو جب مال ملے گا سالہائے گزشتہ کی بھی زکوٰۃ واجب ہو گی۔

) بہار شریعت، جلد1،صفحہ877،مکتبۃ المدینہ کراچی(۔

  • مفتی محمد احسن
  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء