معتکف کا گرمی کی وجہ سے نہانا کیسا؟

07/11/2016 AZT-21044

معتکف کا گرمی کی وجہ سے نہانا کیسا؟


معتکف غسل کرسکتا ہے گرمی کی وجہ سے ؟ کپڑے گیلے کرسکتا ہے؟(فخر الدین ، اسلام آباد)

الجواب بعون الملك الوهاب

جس مسجد  میں واش روم(غسل خانے) فنائے مسجد(یعنی مسجد کی چار دیواری کے اندر)  ہیں تو معتکف  بلا کراہت نہا سکتے ہیں۔ اور جہاں  واش روم مسجد کی چار دیواری سے باہر ہیں تو وہ  گرمی کی وجہ سے نہانے کیلئے مسجد سے باہر نہیں جا سکتے۔

 حوالہ: مأخوذ  از فتاوى بریلی شریف، صفحہ 225، اکبر بک سیلر لاہور۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء