معتکف کاجمعہ پڑھانےکیلئےدوسری مسجد جانا

06/06/2016 AZT-20276

معتکف کاجمعہ پڑھانےکیلئےدوسری مسجد جانا


زیدایک مسجد میں اعتکاف میں بیٹھاہےکیاوہ جمعہ پڑھانےکیلئےدوسری مسجد میں جاسکتاہے؟

الجواب بعون الملك الورهاب

مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" جمعہ اسی مسجد میں ادا کریگا کہ جس میں معتکف ہوا، اگر جمعہ پڑھانے کیلئے دوسری مسجد میں گیا تو  اعتکاف فاسد ہوجائے گا بلکہ اگر ڈوبنے یا جلنے والے کو بچانے کیلئے باہر گیا یا  گواہی  دینے کیلئے گیا یا مریض کی عیادت کیلئے یا جنازہ کیلئے گیا اگرچہ کوئی دوسرا پڑھانے والا نہ ہو ان سب صورتوں  میں اعتکاف فاسد ہوجائیگا"۔ [فتاوى فیض رسول، جلد 1، صفحہ534، مطبوعہ شبیربرادرزلاہور]۔

اور اگر اس مسجد میں جمعہ نہیں ہوتا تو جمعہ  ادا کرنے اور پڑھانے کیلئے دوسری مسجد میں جا سکتا ہے۔[بہارشریعت، جلد 1، صفحہ1024، مکتبۃالمدینہ کراچی]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء