معتکف کانسوارسگریٹ وغیرہ استعمال کرنا

06/06/2016 AZT-20277

معتکف کانسوارسگریٹ وغیرہ استعمال کرنا


ایک شخص نسوارسگریٹ حقہ وغیرہ کاعادی ہے تو کیاوہ مسجد سےباہرنکل کریہ سب استعمال کرسکتاہے؟

الجواب بعون الملك الوهاب

مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" معتکف بیڑی، سگریٹ یا حقہ پینے کیلئے فنائے مسجد میں نکل سکتاہے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا۔ فنائے مسجد جو جگہ مسجد سے مسجد سے باہر اس سے ملحق ضروریاتِ مسجد کیلئے ہے مثلاً جوتا اتارنے کی جگہ اور غسل خانہ وغیرہ ان  میں جانے سے اعتکاف نہیں ٹوٹے گا۔ لیکن منہ خوب صاف کرنے کے بعد مسجد میں داخل ہو"۔ [فتاوى فیض رسول، جلد 1، صفحہ535، مطبوعہ شبیربرادرزلاہور]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء