زکوۃ کا مسئلہ

06/28/2016 AZT-20910

زکوۃ کا مسئلہ


میری شادی نہیں ہوئی اور میں یتیم ہوں، میں اور میری امی میری بہن کے ساتھ رہتے ہیں، وہ بیوہ ہے اور اس کے تین بچے ہیں۔۲۰ سال کا ، ۱۸ سال اور ۱۶ سال کا۔ میرے اکاؤنٹ میں پیسے ہیں کیا مجھ پر زکوٰۃ ہوسکتی ہے؟

الجواب بعون الملك الوهاب

آپ کے اکاؤنٹ میں جو رقم ہے اگر وہ آپ کی ضروریات سے زائد ہے، 35 ہزار کی مقدار کو پہنچ جاتی ہے یا اس سے زائد ہے، اس رقم پر سال بھی گزر چکا ہے اور آپ پر کوئی قرض بھی نہیں ہے تو اس رقم پر زکوۃ واجب ہے۔ یعنی اس رقم کا اڑھائی فیصد کسی مستحق کو مالک بنانا ضروری ہے۔

حوالہ: بہار شریعت، جلد 1،  صفحہ 875، مکتبۃ المدینہ کراچی۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء