شئیرز پر زکوٰۃ کا حکم
شئیرز پر زکوٰۃ کا حکم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتیان صاحبان!
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں میرے پاس Engro Fertilizer Plantکے شئیرز ہیں جن کو میں نے بیچنے اور انویسٹ کی نیت سے خریدا تھا ان کی زکوٰۃ کس طرح ادا ہو گی؟
الجواب بعون الملك الوهاب
کمپنی کے مال میں جس قدر آپ کا حصہ ہے اس مال کی موجودہ قیمت پر زکوٰۃ لازم ہو گی۔
امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ شئیرز کی زکوٰۃ کے متعلق فرماتے ہیں: حصص کی قیمت شرعاً کوئی چیز نہیں بلکہ اصل کے روپے جتنے اس کے کمپنی میں جمع ہیں، یا مال میں اس کا جتنا حصہ ہے، یا منفعتِ جائز غیر ربا میں ان کا جتنا حصہ اس پر زکوٰۃ لازم آئے گی۔(فتاویٰ رضویہ،جلد17،صفحہ362،رضا فاؤنڈیشن لاہو)۔
اگر نفع حلال ہے تو زکوۃ واجب ہے اور اگر حرام ہے تو زکوۃ بھی نہیں۔