غلطی سےروزہ افطار کرنےکاحکم
غلطی سےروزہ افطار کرنےکاحکم
میں یہ سمجھاکہ روزہ کے افطار کا وقت ہوچکاہے بعد میں معلوم ہواکہ میری گھڑی آگےہے تو اب میرےروزےکاکیاحکم ہے؟
الجواب بعون الملك الوهاب
مفتی وقار الدین رضوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" اگر واقعی سورج غروب ہوچکا تھا اور یقین تھا اس کے بعد روزہ افطار کیا تو یہ روزہ درست ہوا۔ اور اگر سورج غروب نہیں ہوا اور روزہ افطار کرلیا تو یہ روزہ نہیں ہوا اور اب اس روزے کی قضاء لازم ہے کفارہ نہیں"۔ [وقار الفتاوى، جلد 1، صفحہ 434، بزم وقار الدین، کراچی]۔