گِروی رکھی ہوئی چیز پر زکوٰۃ نہیں

06/25/2016 AZT-20768

گِروی رکھی ہوئی چیز پر زکوٰۃ نہیں


السلام علیکم  مفتی صاحب!

میں نے تقریباً 11 تولے سونا گروی رکھا ہے تو کیا اس پر زکوۃ واجب ہے؟ 

الجواب بعون الملك الوهاب

جو مال گروی(رہن) رکھا گیا ہو اس پر زکوۃ واجب نہیں ہے۔

صدرا لشریعہ حضرت مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:"شی مرہون(یعنی گروی)کی زکوٰۃ نہ مرتہن (گروی رکھنے والا)پر ہے نہ راہن(گروی رکھوانے والا) پر، مرتہن تو مالک ہی نہیں اور راہن کی ملک تام نہیں کہ اس کے قبضے میں نہیں اور بعد رہن کے چھرانے کے بھی ان برسوں کی زکوٰۃ واجب نہیں"۔

(بہار شریعت،جلد 1،صفحہ877،مکتبۃ المدینہ کراچی)۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء