عقدہ کے اوپر ذبح کرنے کا حکم

08/08/2016 AZT-21613

عقدہ کے اوپر ذبح کرنے کا حکم


السلام  علیکم مفتی صاحب! آپ سے یہ سوال کرنا ہے کہ اگر ذبح اعلیٰ الحلق فوق العقدہ ہو تو کیا عند الاحناف جائز ہے یا نہیں؟ سائل:محمد جعفر حیدر آباد انڈیا

الجواب بعون الملك الوهاب

حضرت علامہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی قدس سرہ العزیز  فتاویٰ امجدیہ میں فرماتے ہیں:"اگر چاروں رگوں میں تین رگیں کٹ گئیں ذبح  ہو گیا ۔ اگرچہ فوق العقدہ ہو کہ حدیث میں مقام ذبح مابین اللبہ واللحیین " فرمایا گیا ینز مبسوط میں یہ فرمایا الذبح ما بین اللبۃ  والعیین۔ واللہ تعالیٰ  ورسولہ اعلم بالصواب۔[فتاویٰ امجدیہ،جلد سوم،کتاب الذبح،ص300، مکتبہ  رضویہ کراچی]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء