روزے میں ان ہیلر کا استعمال کرنا کیسا؟

05/25/2016 AZT-19868

روزے میں ان ہیلر کا استعمال کرنا کیسا؟


کیا روزے کی حالت میں ان ہیلر استعمال کرسکتے ہیں؟

الجواب بعون الملك الوهاب

ان ہیلر کے ذریعے ایسے کیمیکلز مریض کے پھیپھڑوں میں جاتے ہیں جن کی بناء پر اس کے پھیپڑے کھل جاتے ہیں، تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔

فتاوى بریلی شریف میں ہے:" روزے کی حالت میں ان ہیلر کا استعمال ممنوع ہے اور بے شک اس کی وجہ سے روزہ فاسد ہو جائیگا"۔[فتاوى بریلی شریف ، صفحہ255،  اکبر بک سیلرز  لاہور]۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء