روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا؟
روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا؟
کیا روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرسکتے ہیں؟
الجواب بعون الملك الوهاب
ٹوتھ پیسٹ کرتے وقت اس کے اجزاء حلق میں جاتے ہیں لہذا اس کا استعمال کرنا ناجائز ہے۔ اور اس سے روزہ بھی ٹوٹ جائیگا۔
شیخ الاسلام والمسلمین امام احمد رضاخان علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:" منجن ناجائز وحرام نہیں بلکہ اطمینان کافی ہو کہ اس کا کوئی جزو حلق میں نہ جائے گا، مگر بے ضرورتِ صحیحہ کراہت ضرور ہے"۔ [فتاوى رضویہ، جلد 10، صفحہ551، رضا فاؤنڈیشن لاہور]۔