کیا نابالغ اور پاگل کے مال پر زکوۃ ہے؟
کیا نابالغ اور پاگل کے مال پر زکوۃ ہے؟
کیانابالغ اور پاگل مجنوں کے مال پرزکوۃہے؟
الجواب بعون الملك الوهاب
نابالغ پرزکوۃ واجب نہیں ہے۔
ایسامجنوں کہ جو جنون ہی کی حالت میں بالغ ہوایامکمل سال اٍس پر جنون رہا تو اس پرزکوۃ واجب نہیں ہے۔ اور اگر سال کے اول اور آخر میں عقلمندتھادرمیان میں مجنون ہوگیاتو اس پرزکوۃ واجب ہے۔ جس پرغشی طاری ہوگئی تو اس پر مطلقاً زکوۃ واجب ہے۔ [مأخوذ از:رد المحتار، کتاب الزکوۃ، جلد 2، صفحہ 258، دار الفکربیروت۔بہارشریعت، جلد 1، حصہ: 5، صفحہ 880، 881، مکتبۃالمدینۃکراچی]۔