کس پراپرٹی پر زکوٰۃ ہے اور کس پر نہیں؟

05/19/2016 AZT-19743

کس پراپرٹی پر زکوٰۃ ہے اور کس پر نہیں؟


السلام علیکم ورحمۃ اللہ!میرا سوال یہ ہے کہ کونسی پراپرٹی پر زکوۃ ہے؟

الجواب بعون الملك الوهاب

زکوٰۃ صرف تین طرح کی چیزوں پرہے:(۱)سونا،چاندی(۲)چرائی پر چھوٹے جانور(۳)تجارت کا مال۔ باقی کسی چیز پر نہیں۔

اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں:"زکوٰۃ صرف تین چیزوں پر ہے:سونا،چاندی،کیسے ہی ہوں پہننے کے ہوں یا برتنے کے یا رکھنے کے،سکہ ہو ورق،دوسرے چرائی پر چھوٹے جانور،تیسرے تجارت کا مال،باقی کسی چیز پر نہیں۔"[فتاوٰی رضویہ ،جلد10،صفحہ 161،رضا فاؤنڈیشن لاہور]

پراپرٹی (دکان،مکان،پلاٹ وغیرہ) تجارت یعنی بیچنے کی نیت سے خریدی گئی ہو تو اس پر زکوٰۃ واجب ہو گی ورنہ نہیں۔

اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:"مکانات پر زکوٰۃ نہیں اگرچہ پچاس کروڑ کے ہوں،کرایہ سے جو سال تمام پر پَس انداز ہو گا اس پر زکوٰۃ اس پر زکوٰۃ آئے گی اگر خود یا  اور مال سے مل کر قدرِ نصاب ہو"۔ [فتاویٰ رضویہ،جلد10،صفحہ161،رضا فاؤنڈیشن لاہور]

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء