زکوۃ کا مسئلہ
زکوۃ کا مسئلہ
السلام علیکم! میرے پاس ساڑھے چھ تولہ سونا ہے اور میں گورنمنٹ ملازم ہوں کیا مجھ پر زکوٰۃ دینا واجب ہے؟(منصور احمد)
الجواب بعون الملك الوهاب
ساڑھے چھ تولہ سونا پر زکوۃ نہیں ہے۔ ہاں اگر آپ کے پاس چاندی ، مالِ تجارت یا حاجت اصلیہ سے زائد رقم موجود ہے تو سونے کو چاندی، مالِ تجارت یا رقم کے ساتھ ملائیں گے اب اگر نصاب مکمل ہے تو زکوۃ ادا کرنا ضروری ہے۔ حوالہ: فتاوى رضویہ جلد 10، صفحہ 86، رضا فاؤنڈیشن لاہور۔