گزشتہ سالوں کی زکوۃ
گزشتہ سالوں کی زکوۃ
میری شادی ۱۴ جنوری ۲۰۰۷ میں ہوئی۔ میرے پاس سونا ۱۲ تولہ تھا۔ پہلے سال زکوٰۃ دی۔ اس کے بعد زکوٰۃ نہیں نکال سکا۔ ۲۰۱۵ میں سونا ختم ہوگیا۔ نقد رقم کوئی نہیں ہے۔ اتنے سالوں کی زکوٰۃ کتنی بنے گی؟ (شاہد رشید)
الجواب بعون الملك الوهاب
جتنے سالوں تک آپکے پاس کم سے کم ساڑھے سات تولہ سونا رہا تو اتنے سالوں کی زکوۃ ضروری ہے۔ یعنی اگر 2008 سے 2015 تک سونا ساڑھے سات تولہ یا اس سے زائد آپ کی ملک میں رہا تو زکوۃ ادا کرنا ضروری ہے۔
نصاب کا چالیسواں حصہ(اڑھائی فیصد) زکوۃ ادا کرنا ضروری ہے۔ یعنی ساڑھے سات تولہ سونا پر اڑھائی فیصد زکوۃ ہے ۔ پھر نو تولہ پر اڑھائی فیصد پھر ساڑھے دس تولہ پر اڑھائی فیصد پھر بارہ تولہ پر اڑھائی فیصد زکوۃ ادا کرنا ضروری ہے۔ واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم۔