کمیٹی پر زکوۃ

07/12/2016 AZT-21056

کمیٹی پر زکوۃ


اگر ایک بندہ پچھلے سال صاحب نصاب ہوتا ہے اور وہ سال گزرنے پر یعنی رمضان المبارک میں اس مال یا پیسے کی زکوٰۃ دیتا ہے سال گزرنے پر اب جس مہینے میں وہ زکوٰۃ دیتا ہے اس نے ایک کمیٹی ڈالی ہوتی ہے جو نکل آتی ہے کیا اس پیسوں پر بی زکوٰۃ لاگو ہوگی یا نہیں ۔برائے مہربانی راہنمائی فرما دیں۔ شکریہ(قمر شہزاد)

الجواب بعون الملك الوهاب

کمیٹی  والی رقم اگر نصاب کو پہنچ جاتی ہے یا دوسرے مال کے ساتھ مل کو نصاب کو پہنچ جاتی ہے  تو اس پر بھی زکوۃ ہوگی۔

اور اگر کمیٹی نکلی اور بقیہ قسطیں ادا کرنا باقی ہیں تو ان قسطوں کی رقم مِنْہا کرکے نصاب کو پہنچ جانے کی صورت میں  زکوۃ ادا کی جائے۔ حوالہ: بہار شریعت، جلد1، حصہ5، صفحہ906، مکتبۃ المدینہ کراچی۔

  • مفتی محمد احسن
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء