زرعی زمین کو بیچ کر قربانی کا حکم؟

08/11/2016 AZT-21887

زرعی زمین کو بیچ کر قربانی کا حکم؟


السلام علیکم مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس شخص کے بارے میں جس کے مال اتنا نہیں ہے کہ وہ نصاب کو پہنچ سکے۔لیکن اس کی زرعی زمین ہے  اور وہ اتنی ہے کہ اگر اس کو بیچ دیا جائے تو اس کے پاس رقم نصاب سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔ تو ایسے شخص پر قربانی واجب ہو گی یا نہیں اور ایسے شخص کو صاحبِ نصاب سمجھا جائے گا یا نہیں؟برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔ سائل: محمد ذیشان  لیاقت پور

الجواب بعون الملک الوہاب

جس شخص کے پاس زرعی زمین اتنی ہے کہ اگر وہ بیچ دی جائے تو نصاب سے کئی گنا زیادہ ہو جائے تو وہ شخص صاحب نصاب ہے۔ اور اس پر قربانی  واجب ہے ۔ البتہ زکوٰۃ واجب نہیں۔ اور قربانی واجب ہونے کے لئے صرف اتنا ضروری  ہے کہ وہ ایام قربانی میں اپنی تمام اصلی حاجتوں کے علاوہ نصاب کا مالک ہو۔ واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب ۔ [فتاوی فیض رسول,جلد دوم،کتاب الاضحیہ،ص442، شبیر برادرز، لاہور]۔

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء