ذبح کے وقت بسم اللہ اللہ اکبر کے علاوہ الفاظ کا کہنا

08/18/2016 AZT-21969

ذبح کے وقت بسم اللہ اللہ اکبر کے علاوہ الفاظ کا کہنا


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں اگر کسی نے ذبح کے وقت بسم اللہ اللہ اکبر کے علاوہ کہہ دیا تو اس کا ذبیحہ حلال ہےیا حرام ؟بروئے شریعت رہنمائی فرمادیں۔ شکریہ.  سائل:محمد  ساجد, حيدر آباد

الجواب بعون الملک الوہاب

حضرت علامہ مفتی محمد امجدعلی اعظمی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:" ذبح کرنے کے وقت اﷲتعالیٰ کے ناموں میں سے کوئی نام ذکر کرے جانور حلال ہوجائے گا یہی ضروری نہیں کہ لفظ اﷲ(عزوجل)ہی زبان سے کہے۔ تنہا نام ہی ذکر کرے یا نام کے ساتھ صفت بھی ذکر کرے دونوں صورتوں میں جانور حلال ہو جاتا ہے مثلاً اﷲ اکبر،اﷲ اعظم، اﷲ اجل،اﷲ الرحمن،اﷲ الرحیم، یا صرف اﷲ یا الرحمن یا الرحیم کہے اسی طرح سُبْحَانَ اللہ یا الحمد ﷲ یا لآالٰہ الااﷲ پڑھنے سے بھی حلال ہو جائے گا۔ اﷲعزوجل کا نام عربی کے سوا دوسری زبان میں لیا جب بھی حلال ہوجائے گا۔[بہار شریعت،جلدسوم،حصہ 15،ص313،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی]

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء