علمائے اسلام  

حضرت علامہ خواجہ نورالدین شاہ جمالی

مولانا نور الدین رحمۃ اللہ (والدِ گرامی خواجہ فیض محمد شاہ جمالی علیہ الرحمہ ) مفتی محمد ظریف فیضی  علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : دورانِ تعلیم ایک دن راقم نے اپنے مرشد کریم (قبلہ شاہ جمالی)سے پوچھا حضور: میں نے سنا ہے کہ آپ کے والد صاحب مسلمان ہوئے تھے؟ فرمایا !ہاں میرے دادا کے گھر اولاد نہ ہوتی تھی۔ میرے پر دادا نے پیر غائبی کی خانقاہ پہ جا کر دعا کی "کہ اے اللہ میرے بیٹے کے گھر صاحب جمال و بخت والا بیٹا پیدا ہو"۔ (پیر غائبی کے مزار پہ لوگوں کی...

سید قطب عالم شاہ بخاری

شیخ الشیوخ قطبِ عالم سید عبدالوہاب عالم شاہ بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ رحمۃ اللہ علیہ کااسمِ گرامی: سید عبد الوہاب  شاہ۔لقب:پیرقطب۔ اور "عالم شاہ"   مشہور ومعروف ہے۔ آپ کا سلسلۂ نسب یوں ہے: عبد الوہاب شاہ بن حامد علی شاہ بن علی شاہ بن حضرت سید جلال الدین ثالث بن سید رکن الدین بن ابو الفتح بخاری بن سید شمس الدین بن سید ناصر الدین محمود نوشہ بن سید جلال الدین حسین مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین۔ ...

حضرت مولانا حکیم فخر الدین الہ آبادی

حضرت مولانا حکیم فخر الدین الہ آبادی رحمۃ اللہ علیہ حضرت مولانا حکیم فخر الدین احمد الہ آباد کے مشہور مشائخ خاندان کے فرد تھے۔ ۱۲۳۱ھ میں دائرہ شاہ رفیع الزماں میں آپ کی ولادت ہوئی، لکھنؤ جاکر مولانا مفتی محمد یوسف ومولانا مفتی محمد اصغر فرنگی محلی سے علوم مروجہ کی تکمیل کی، وطن واپس ہوکر خاندانی سجادہ کو رونق دی، معرکہ علاج کرتے تھے ، حکیم بادشاہ کے لقب سے مشہور تھے، ساتھ ہی درس وتدریس اور تصنیف و کا مشغلہ بھی ر کھتے تھے۔مولوی محمد اسماعیل دھلوی ...

ڈاکٹرمحمدمسعود احمد نقشبندی

پروفیسرڈاکٹرمحمدمسعود احمد نقشبندی رحمۃ اللہ تعلیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد مسعود احمد۔کنیت:ابوالمسرور۔القاب:مسعودِ ملت،محقق ومجددِ اہلسنت،ماہرِ رضویات وناشرِ مجددیات بہقیِ وقت وغیرہ۔سلسلہ ٔنسب اسطرح ہے:پروفیسر ڈاکٹرمحمد مسعوداحمد نقشبندی بن حضرت شاہ مفتی محمد مظہراللہ دہلوی بن شاہ محمد سعید بن شاہ  مفتی محمدمسعود محدث دہلوی(علیہم الرحمۃ)۔ والدماجد کی جانب سے سلسلۂ نسب سیدناصدیق اکبر رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے،اور والدہ محترمہ کی جان...

حضرت مولانا انوار اللہ خاں حیدر آبادی

حضرت مولانا انوار اللہ خاں حیدر آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا انور اللہ خاں ۲۴ربیع الثانی ۱۲۶۴ھ میں پیدا ہوئے، حضرت مولانا عبد الحلیم رزاق فرنگی محی اور اُن کے نامور صاحبزادہ مولانا عبد الحئی سے علوم کی تحصیل کی اور مدارج کمال کو پہونچے،ساری عمر خدمت واشاعت دین میں بسر کی،۱۲۵۵ھ میں انتظام کے اُستاد مقرر ہوئے، ۱۳۳۰ھ میں محکمۂ احتساب سپرد ہوا،۱۳۳۳ھ میں فضیلت جنگ کا خطاب،ملااور وزیر اوقاف مقرر ہوئے،مولانا کی زندگی عبات وریاضت سے پُر نور تھ...

حضرت مولاناقاضی سعید الدین فاروقی نظامی

قاضی سعید الدین فاروقی نظامی رحمۃ اللہ علیہ نا م ونسب: اسمِ گرامی: مولانا قاضی سعید الدین احمد۔لقب: فاروقی،نظامی۔ قاضی سعید الدین فاروقی نظامی بن قاضی امین الدین بن قاضی نادر علی فاروقی۔آپ کے اجداد میں قاضی سراج الدین کو  سلسلہ  عالیہ قادریہ میں بلا واسطہ خلافت حضرت غوث الاعظم ،اور سلسلہ سہروردیہ میں حضرت شیخ ابونجیب سہروردی قدس سرہ سے حاصل تھی۔اسی طرح شیخ حسن زنجانی بھی آپ کے اجداد میں سے ہیں، جن کامزار ِمقدس آج بھی لاہور میں مرجعِ ...

امام مالک بن انس

حضرت سیدنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت سیِّدُناحافظ ابو عمر بن عبدالبَر علیہ رحمۃاللہ الاکبر نے اپنی کتاب""الاَ نْسَاب"" میں تحریر فرمایاہے کہ حضرت سیِّدُنا امام مالک بن اَنَس بن ابی عامر اَصْبَحِیْ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مدینۃالرسول عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے امام ہیں ۔یہیں سے حق ظاہر اور غالب ہوا۔ یہیں سے دین کی ابتداہوئی اور اسے شہرت ملی۔یہیں سے شہر فتح کئے گئے اور مسلسل مدد ملی۔ امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ""ع...

شیخ الاسلام حضرت عبداللہ انصاری ہروی

شیخ الاسلام حضرت عبداللہ انصاری  ہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:عبداللہ ۔کنیت: ابواسماعیل۔لقب: شیخ الاسلام،شیخ السالکین،پیرِہرات۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:خواجہ عبداللہ انصاری بن ابومنصوربلخی بن جعفربن ابومعاذ بن محمدبن احمدبن جعفربن ابومنصورتابعی بن ابو ایوب انصاری۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروز جمعۃ المبارک 2/شعبان المعظم 396ھ،مطابق  مئی 1006ء کو"ہرات"(افغانستان) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: ا...

مناظر اہلسنت ترجمان مسلک اعلی حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابو الکلام صاحب رضوی

مناظر اہلسنت ترجمان مسلک اعلی حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابو الکلام صاحب رضوی موت العالم موت العالم خلیفۂ حضور قمر العلماء و حضور لیاقت ملت، و حضور شیربہار، سابق امام و خطیب مرکزِ اہلسنت مسجد اعظم چترا درگہ کرناٹک، ترجمان مسلک اعلی حضرت مناظر اہلسنت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابو الکلام صاحب رضوی بروز پیر مورخہ ۶ ربیع الاول ۱۴۳۹ ہجری بمطابق ۲۵ دسمبر ۲۰۱۷ء کو روڈ حادثہ میں انتقال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون...