علمائے اسلام  

عباس بن عبدالمطلب

حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت عباس بن عبدالمطلب۔کنیت:ابوالفضل۔لقب:خاتم المہاجرین،عم رسول اللہ ﷺ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت عباس بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ۔الی آخرہ۔(الاصابہ ) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  566ءمیں واقعہ فیل سےتین سال قبل مکۃ المکرمہ میں ہوئی۔حضرت عباس  پانچ سال کی عمرمیں اتفاقیہ طورپرکہیں ...

علامہ سید شاہ ابوالحسین احمد نوری مارہروی

حضرت مولانا  سید شاہ ابوالحسین احمد نوری مارہروی﷫ نام ونسب: سراج العارفین سید شاہ ابو الحسین احمد نوری بن شاہ ظہور حسن بن حضرت شاہ آل رسول(علیہم الرحمہ) تاریخِ ولادت: 19/شوال1255ھ،مطابق 26/دسمبر 1839ء بروز جمعرات پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم وتربیت اورپرورش دادی صاحبہ اور دادا بزرگوار(شاہ آلِ رسول علیہ الرحمہ) کے آغوشِ رحمت میں ہوئی۔ مدرسین خانقاہ برکاتیہ سےمختلف علوم و فنون کی تحصیل وتکمیل ہوئی ۔جن میں  بالخصوص مولانا شاہ م...

حضرت شیخ نور الدین رفیقی

حضرت شیخ نور الدین رفیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ نور الدین بن عبداللہ بن مصطفیٰ رفیقی: جامع علوم ظاہری و باطنی، علامۂ زمانہ،فہامۂ یگانہ،صاحب ہیبت،عظیم الاخلاق،علو الہمۃ تھے،۱۲۲۵ھ میں پیدا ہوئے اور اپنے چچا کے بیٹے شیخ ابی المصطفیٰ طیب بن احمد بن مصطفیٰ کی گود میں پرورش پائی اور انہیں سے جمعی معارف کو اخذ کیا اور روایت حدیث اور ادا کی حاصل کی اور علوم متعارفہ فقہ،صرف،نحو،منطق،کلام،اصول،حکمت وغیرہ کو مولوی محمد حسن بن نظام الدین سے اخذ کیا اور شی...

خواجہ فیض محمد شاہ جمالی چشتی

حضرت مولانا خواجہ فیض محمد شاہ جمالی چشتی نظامی رحمۃ  اللہ علیہ نام ونسب:عالمِ کبیر محدث ِ جلیل خواجہ فیض محمد شاہ جمالی بن مولانا نور الدین علیہماالرحمۃ۔ تاریخ ِ ولادت: 16/ذیقعدہ1290ھ 5 جنوری بمطابق/1874ءبروز جمعرات بوقتِ سحر  اپنے وقت کے ممتاز عالم وعارف حضرت مولانا نور الدین علیہ الرحمتہ کے گھر قصبہ شاہ جمال (ڈیرہ غازی خان  )میں ہوئی۔ تحصیلِ  علم: آپ نے ابتدائی تعلیم قر آنِ پاک اور ابتدائی درسی کتب اپنے والد گرامی سے ح...

مؤرخ اہل سنت حضرت مولانا پیر غلام دستگیر نامی

مؤرخ اہل سنت حضرت مولانا پیر غلام دستگیر نامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت علامہ مولاناغلام دستگیر رحمۃ اللہ علیہ۔کنیت: ابوالافضل۔لقب:مؤرخ اہلسنت۔تخلص:نامی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت مولانا پیر غلام  دستگیر نامی بن پیر حامد شاہ رحمہا اللہ تعالی۔آپ کانام نامی اسم گرامی محسن اہلسنت حضرت علامہ مولانا غلام دستگیر قصوری دائم الحضوری علیہ الرحمہ کےنام پررکھاگیا۔ آپ اپنےنام کےبارےمیں خودفرماتےہیں: زادم و گشتم غلام دستگیر۔۔۔۔من شدم نامی ...

شیخ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی

شیخُ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی محمد ہاشم، کنیت ابوعبدالرحمن ، القاب شیخ الاسلام ، شمس الملت والدین ، اورمخدوم المخادیم ہیں ۔ آپ کا شجرہ نسب اس طرح ہے۔ محمد ہاشم بن عبدالغفور بن عبدالرحمن بن عبداللطیف بن عبدالرحمن بن خیر الدین حارثی (رحمہم اللہ تعالیٰ)۔ تاریخِ ولادت:بروز جمعرات 10/ ربیع الاول1104ھ بمطابق 1292ء کو بٹھورہ شہر (ضلع ٹھٹھہ ، سندھ ) میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ...

خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیری

شیخ الاسلام سلطان الہندخواجہ سیدمعین الدین حسن چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی :سید محمد  حسن ،کنیت ،معین الدین،لقب،سلطان الہند ،خواجہ غریب نواز،عطائے رسول،نائب النبی فی الہند معروف ہیں۔آپ نجیب الطرفین سید ہیں ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے :خواجہ معین الدین بن سید غیاث الدین بن سید کمال الدین بن سید احمد حسین ۔(علیہم الرحمہ ) تاریخِ ولادت: آپ ۱۴/رجب ۵۳۰ھ،بمطابق ۱۱۳۵ء ،میں بمقام "سنجر"(ایران)سید غیاث الدین  کے گھر پید اہوئے۔آپک...

خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیری

شیخ الاسلام سلطان الہندخواجہ سیدمعین الدین حسن چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی :سید محمد  حسن ،کنیت ،معین الدین،لقب،سلطان الہند ،خواجہ غریب نواز،عطائے رسول،نائب النبی فی الہند معروف ہیں۔آپ نجیب الطرفین سید ہیں ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے :خواجہ معین الدین بن سید غیاث الدین بن سید کمال الدین بن سید احمد حسین ۔(علیہم الرحمہ ) تاریخِ ولادت: آپ ۱۴/رجب ۵۳۰ھ،بمطابق ۱۱۳۵ء ،میں بمقام "سنجر"(ایران)سید غیاث الدین  کے گھر پید اہوئے۔آپک...

حضرت ابوالحسن احمد امام قدوری

حضرت ابوالحسن احمد امام قدوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ احمد بن محمد بن احمد بن المعروف بہ قدوری: ۳۶۲؁ھ میں پید ہوئے،ابو الحسن کنیت تھی اور چومتے طبقہ کے فقہائے کبارا ور فضلائے نا مدار میں سے فقیہ فاضل محدث صدوق اور عالی قدرو منزلت تھے۔عراق میں ریاست مذہب حنفیہ کی آپ کی طرف منتہی ہوئی۔سمعانی نے کہا ہے کہ آپ فقیہ صدوق تھے اور عمدہ عبارات لکھتے اور ہمیشہ قرآن مجید پڑھا کرتے تھے۔فقہ و حدیث آپ نے ابی عبد اللہ محمد بن یحییٰ جر جانی شاگرد احمد جصاص سے پڑھی...

حضرت مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی

حضرت مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  نام ونسب:مفتی تقدس علی خان بن الحاج سردار ولی خاں بن مولانا ہادی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں (علیہم الرحمہ )۔آپ اعلیٰ علیہ الرحمہ کے چچا زاد بھائی کے  فرزندِ ارجمند تھے،اس رشتے سے آپ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے  بھتیجے ہوتے ہیں۔آپ کی نانی صاحبہ کی بہن اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی زوجہ محترمہ تھیں۔اس لئے آپ پاکستان میں "نواسۂ اعلیٰ حضرت"کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ تاریخِ ولادت...