حضرت شیخ رکن الدین چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ
حضرت شیخ رکن الدین چشتی صابری نام و نسب: اسم گرامی: شیخ رکن الدین چشتی صابری۔لقب: عارف باللہ۔ سلسلہ نسب: حضرت شیخ رکن الدین چشتی صابری بن قطب العالم شیخ عبدالقدوس گنگوہی بن شیخ اسماعیل بن شیخ صفی الدین۔آپ کےجد امجد حضرت شیخ صفی الدین، حضرت میرسیداشرف جہانگیرسمنانی کے مریدتھے۔آپ کاسلسلۂ نسب چندواسطوں سےحضرت امام ابوحنیفہ پرمنتہی ہوتاہے۔(اقتباس الانوار، ص604) تحصیل علم: آپ جامع علوم نقلیہ و عقلیہ تھے۔ آپ کی ابتدائی تربیت اپنے والد گ...