حضرت نوح مخدوم ہالائی
حضرت نوح مخدوم ہالائی علیہ الرحمۃ و۹۱۱ھ ف ۹۹۸ھ آپ کا اسم گرامی لطف اللہ اور لقب مخدوم نوح ہے، والد کا نام نعمت اللہ ہے، آپ کا سلسلہ نسب حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےجاملتا ہے ۔آپ کے جد اعلیٰ شیخ ابو بکر کتابی سب سے پہلے کوٹ کروڑ (حدودملتانی) میں آکر آباد ہوئے۔ حضرت مخدوم نو ح کی ولادت باسعادت ۹۱۱ھ میں ہالہ میں ہوئی آپ کی کرامات بچپن ہی سے ظاہر ہوگئی تھیں جن سے آپ کا مادر زاد ولی ہونا ثابت ہوگیا، منقول ...