حضرت شیخ فریدالدین ناگوری
حضرت شیخ فریدالدین ناگوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ سلطان التارکین شیخ حمید الدین صوفی کے حقیقی پوتے، مرید، خلیفہ اور جانشین تھے، آپ نے شیخ حمیدالدین ہی کے سایہ عاطفت میں تربیت و پرورش پائی، شیخ فریدالدین نے اپنے دادا شیخ حمیدالدین صوفی کے ملفوظات بنام ’’سرور الصدور‘‘ جمع کیے ہیں، سلطان محمد تغلق کے زمانے میں ناگور سے آپ دہلی تشریف لائے تھے، قطب صاحب کے مزار کے راستے میں جے منڈل کے مشرقی جانب پرانی دہلی میں آپ کا مزار...