حضرت شیخ ابراہیم مراد آبادی
ان میں سے ایک حضرت شیخ ابراہیم مراد آادی ہیں جو حضرت شیخ کے اکابر خلفا میں سے ہیں اور انہوں نے شغل سہ پایہ کو اس حد تک پہنچایا تھا کہ تین مرتبہ ذکر اسم ذات یعنی اللہ اللہ کر کے ایک تسبیح کا دانہ گراتے تھے اور اس طرح آپ چار سوتسبیح کرتے تھے (یعنی ایک سانس میں چار سو تسبیح) آپ پٹھان تھے اور ولایت درہ کے رہنے والے تھے۔ آپ تلاش شیخ میں پھرتے پھراتے قصبۂ بنور پہنچے۔ اس وقت حضرت شیخ آدم بنوری وہاں موجود تھے ...