بستان آفندی رومی
مولیٰ مصلح الدین مصطفیٰ بن محمد علی التیرہ وی رومی المعروف بہ بستان آفندی رومی: فقیہ مفسر،صوفی اور کلام،ہئیت و حساب وغیرہ کے فاضل تھے۔عقد منظوم میں لکھا ہے کہ آپ ۹۰۴ھ میں قصبہ تیرہ میں پیدا ہوئے۔طلب علم میں دور دراز کا سفر کیا اور مولیٰ محی الدین فناری،مولیٰ شجاع اور ابنِ کمال پاشا جیسے نامور علمائے عصر سے استفادہ کیا۔سلطان سلیمان ثانی کے معلم مولیٰ خیر الدین کی صح...