علمائے اسلام  

منہاج الشریعہ

           محمد بن محمد بن حسین: منہاج الشریعہ لقب تھا،اپنے وقت کے امام ائمہ علی الاطلاق تھے۔صاحب ہدایہ لکھتے ہیں کہ میں نے آپ جیسا عزت و کثرت علم وفضل و برکت میں کوئی نہیں دیکھ اور ایسے کسی شخص نے آپ سے تلمذ نہیں کیا جو اپنے اقران پر غالب نہیں آیا اوریگانۂ زماں نہیں ہوا۔ میں نے بھی آپ سے ابتداء اور نو جوانی میں پڑھا اور ہمیشہ آپ کے بحر علم سے چلواٹھاتا اور آپہ کے انوار سے اقتباس کرتا رہا یہاں تک ...

سید ابراہیم

          سید ابراہیم: آپ کے والد ماجد سادات عجم اور اولیاء اللہ میں سے تھے جو اپنا وطن چھوڑ کر شہر اماسیہ علاقۂ روم میں سکونت پذیر ہوئے اور اسی جگہ سید ابراہیم پیدا ہوئے۔جب آپ نے ہوش سنبھالاتو پہلے سنان الدین پھر حسن بن عبد الصمد سامسونی سے علم تحصیل کیا اور مدارس مزریفون اور حصا رو قسطنطنیہ میں مدرس مقرر ہوئے پھر سلطان با یزید خان نے آپ کو مدرسہ اماسیہ کا مدرس بنایا اور وہاں کا مفتی قرار دیا۔آپ بڑے پ...

اسپیجابی

           علی بن محمد بن اسمٰعیل بن علی بن احمد بن محمد بن اسحٰق سمر قندی اپیجابی : ۶ماہ جمادی الاولیٰ ۴۵۴؁ھ میں پیدا ہوئے،امام فاضل عالم کامل تھے۔آپ کے زمانہ میں معفت اور حفظ مذہب امام ابو حنیفہ میں آپ جیسا کوئی نہ تھا شیخ الاسلام سے مشہور تھے،مدت تک آپ نشر علم میں مصروف رہے اور آپ سے ایک جماعت نے مثل علی بن ابی بکر صاحب ہدایہ وغیرہ تفقہ کیا۔مختصر طحاوی اور کتاب مبسوط کی شرحیں لکھیں اور سمر قند ...

محمد ہبتہ اللہ حلبی

           محمد بن ہبتہ اللہ بن [1]احمد بن یحییٰ عقیل حلبی: بڑے فقیہ زاہد تھے،۴۸۸؁ھ میں حلب کے قاضی ہوئے اور ۵۳۴؁ھ میں وفات پائی۔   1۔ ابن حدیم عقیلی ابو حاکم کنیت تھی ’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب) (حدائق الحنفیہ)   ...

عبد العزیز نسفی

           عبد العزیز عثمان [1]بن ابراہیم بن محمد بن ابی بکر محمد نسفی: بخارا میں اپنے وقت کے امام اور مرجع امام تھے،قضاء وافتاء کا کام آپ ہی کے سپرد تھا۔فقہ برہان الدین کبیر عبد العزیز تلمیذ سرخسی سےحاصل کی اور حدیث کو نیشا پور میں ابا الحسن نصر بن امام حسن مر غینانی سے سنا اور بڑی عمر پائی یہاں تک کہ آپ کے ہم عمر لوگ سب مرگئے تھے۔کتاب المنقدمن الزلل مسئال الجدل اور کفایۃ الفحول فی الاصول اور الا...

عبد العزیز نسفی

           عبد العزیز عثمان [1]بن ابراہیم بن محمد بن ابی بکر محمد نسفی: بخارا میں اپنے وقت کے امام اور مرجع امام تھے،قضاء وافتاء کا کام آپ ہی کے سپرد تھا۔فقہ برہان الدین کبیر عبد العزیز تلمیذ سرخسی سےحاصل کی اور حدیث کو نیشا پور میں ابا الحسن نصر بن امام حسن مر غینانی سے سنا اور بڑی عمر پائی یہاں تک کہ آپ کے ہم عمر لوگ سب مرگئے تھے۔کتاب المنقدمن الزلل مسئال الجدل اور کفایۃ الفحول فی الاصول اور الا...

عبد العزیز فضلی  

              عبد العزیز[1] بن عثمان بن ابراہیم بن محمد بن احمد بن ابو بکر محمد فضل المعروف بہ فضلی ابو محمد کنیت تھی۔بڑے عالم فاضل فقیہ متجر عارف مذہب تھے۔ مدت تک بخارا قاضی رہے اور لگوگوں نے معاملہ قضاء میں آپ کی سیرت   1۔ ۔۔۔۔۔۔۔ (حدائق الحنفیہ)   ...

خسرو بلخی صاحب مسند

          حسین بن محمد خسرو بلخی: ابی عبداللہ کنیت تھی،اپنے زمانہ کے امام اور حافظ حدیث صاحب فضل و کمالیت جامع وعلوم و فنون عارف فروع و اصول وتھے۔امام ابو حنیفہ کے لیے ایک مسد دو جلدوں میں تخریج حسنہ کے ساتھ تالیف کی اور ۵۲۳؁ھ میں وفا ت پائی۔ ’’امام امت ‎‘‘تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

مسعود مصنف مختصر مسعودی

          مسعود بن حسین بن حسن بن محمد بن ابراہیم کشانی: ابو سعید یا ابو المعالی کنیت اور کن الدین لقب تھا،اپنے زمانہ کے امام فاضل فقیہ کامل،شیخ کبیر محدث بے نظیر مرجع نوازل و نوادر،حسن السیرۃجمیل الامر تھے،فقہ،شمس الائمہ سرخسی سے پڑھی اور حدیث کو ابی القاسم عبید اللہ بن عمر خطیب اور ابی نصر محمد بن حسین با بلی کشانیں سے روایت کرتے تھے،آپ سے امام صدر شہید اور حسام الدین عمر بن عبدالعزیز نے روایت کی،مدت...

محمد بن احمد ریغدی مونی

           محمد بن احمد بن عبدالرحمٰن ریغد مونی: بڑے عالم فاضل فقیہ محدث اور ان لوگوں میں سے تھے جو اپنے زمانہ میں سکون ووقار اور مخافظت صیانت و دیانت میں متفرد ہوئے ہیں،فقہ اپنے والد ماجد احمد بن عبد الرحمٰن سے اخذ کی اور حدیث کو اپنے جد امجد عبد الرحمٰن بن اسحٰق اور ابا سعد سلیمان بن ابراہیم بن احمد سرخسی وغیرہ سے سُنا،بخارا کی امامت و خطابت آپ کے تفویض ہوئی او وہیں ماہ جمادی الاولیٰ ۵۱۸؁ھ میں ف...