علمائے اسلام  

محمد بن جعفر نسفی

           محمد جعفر بن محمد بن معتزبن محمد بن مستغفر نسفی: فقیہ کامل محدث فاضل صاحب خیرو صلاح تھے۔ابو ذرکنیت تھی،آپ کے والد جعفر بن محمد نےھ آپکو ایک جماعت شیوخ سے حدیث سماعت کرائی۔جب آپ کے والد فوت ہوئے تو آپ بجائے ان کے،نسف کے خطیب مقرر ہوئے،ابو محمد عبد العزیز بن محمد نخشبی نے اپنی معجم شیوخ میں آپ کا ذکر کیا اور لکھا کہ آپ نے ابا الفضل یعقوب بن اسحٰق اسلامی اور ابا محمد عبد الملک بن مروان بن ...

احمد ترمذی

           احمد بن علی ترمذی: آپ کی کنیت ابو بکر وراق تھی اور وراق اس شخص کو کہتے ہیں جو قرآن و حدیث وغیرہ لکھا کرے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اکثر کتابت کیا کرتے تھے۔آپ نے مختصر طحطاوی کی شرح بڑے بسط کے ساتھ چار جلدوں میں تصنیف کی اور اس میں پہلے تین کے مسئلہ کو بیان کر کے اس کی شرح یون شروع کی کہ احمد ن ےکہا الخ قنیہ میں لکھ اہے کہ ایک دفعہ آپ حج کے لیے مکہ معظمہ  کو روانہ ہوئے۔جب پہلی ہی من...

یحییٰ ناصحی

          یحییٰ بن عبداللہ حسین ناصحی: ابو صالح کنیت اور قاضی القضاۃ خطاب تھا، اپنے زمانہ کے عالم فاضل فقیہ متجر عارف مذہب تھے،فقہ اپنے باپ سے اخذ کی اور تدریس و افتاء میں مشغول رہے،وفات آپ کی ۴۹۵؁ھ [1] میں ہوئی،سال وفات آپ کا لفظ ’’فہیم عصر‘‘ ہے۔   1۔ ولادت ۴۱۵؁ھ ’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب) (حدائق الحنفیہ)   ...

خواہر زادہ

          محمد بن عبد الحمید بن عبد الرحیم بن احمد بن عبد اللہ بن عبد الوہاب المعروف بخواہر زادہ بڑے عالم فاضل فقیہ محدث تھے اور مرو میں آپ کے وقت میں امام ابو حنیفہ کے اصحاب سے آپ سے زیادہ کوئی متوغل فی الحدیث اور کتابت فی الحدیث میں نہ تھا اور اہل حدیث کے بڑے محب تھے،آپ نے حدیث کو بکثرت سنا اور اپنے ہاتھ سے لکھا،چونکہ آپ قاضی ابی الحسن علی بن حسین دہقان کے بھانجے تھے اس لیے خواہر زادہ کے لقب سے ملقب ...

محمد بزدوی

          محمد بن محمد بن حسین بن عبد الکریم بن موسیٰ بن مجاہد بزدوی: ابو الیسر کنیت،صدر الاسلام لقب تھا،اپنے وقت کے امام ائمہ علی الا طلاق جامع فروع و اصول صاحب تصنیفات تھے،ماوراء النہر میں ریاست مذہب حنفیہ کی آپ پر منتہیٰ ہوئی۔فقہ وغیرہ اسمٰعیل بن عبد الصادق سے،انہوں نے ابی الیسر عبد الکریم، انہوں نے امام محمد سے حاصل کی اور نیزابی یعقوب یوسف سیاری سے اخذ کیا اور آپ سے نجم الدین نسفی اور علاؤالدین مح...

قاضی احمد ریغد مونی

          قاضی احمد بن عبد الرحمٰن بن اسحٰق ریغد مونی: جمال الدین لقب ابور ابو نصر کنیت تھی،بخارا کے علاقہ میں ریغد مون ایک قریہ ہے،وہاں شوال کے مہینے  ۴۱۴؁ھ میں پیدا ہوئے۔بڑے عقیل اور اپنے وقت کے امام فاضل تھے۔علم اپنے باپ اور قاضی ابی زید دبوسی اور ابی نصر احمد بن عبد اللہ خیز اخزی سے حاصل کیا۔ آپ سے آپ کے بیٹے اور پوتے محمد بن احمد اور حامد بن محمد نے فقہ پڑھی،بخارا کی قضا آپ کے سپرد ہوئی اور ل...

شمس الائمہ سرخسی

           محمد بن احمد بن ابی سہل[1] سرخسی: ابو بکر کنیت اور شمس الائمہ سرخسی سے ملقب تھے۔۴۰۰؁ھ میں پیدا ہوئے،اپنے زمانہ کے امام،علامہ،حجت،متکلم،مناظر، اصولی،فقیہ،محدث،مجتہد تھے،ابن کمال پاشا نے آپ کو طبقہ مجتہدین فی المسائل میں سے شمار کیا ہے۔پہلے اپنے باپ کے ساتھ واسطے تجارت کے بغداد میں آئے پھر شمس الائمہ حلوائی کی صحبت اختیار کی اور ان سےعلوم پڑھے اور یہاں تک ان سے اخراج کیا کہ یگانۂ زمانہ ہو...

محمد سمر قندی اسمندی  

          محمد بن عبد الحمید یا عبد الرشید بن حسن بن حسین سمر قندی اسمندی: ابو حامد کنیت،علاؤلدین لقب تھا،شہر اسمند کےت،جو سمر قند کے علاقہ میں واقع ہے،رہنے والے تھے اور علاء عالم سے مشہور و معروف تھے فقیہ فاضل اور عالم فاضل اور عالم مناظر تھے،فقہ اشرف علوی سے پڑھی اور علم خلاف و تفسیر میں تصنیفات کیں،ابو المظفر جمال الاسلام سعد کرابیسی مصنف فروق اور شیخ الاسلام نظام الدین عمر بن صاحب ہدایہ نے آپ سے اخ...

صاحب تفسیر نیشا پوری  

           علی بن حسین [1] بن علی نیشا پوری: ابو الحسن کنیت تھی،اپنے زمانہ کے امام عالم تھے،ملابس میں سنت نبویہ کا بڑا لحاظ رکھتے تھے اور جمعہ کی نماز کے لیے دوڑتے جایا کرتے تھے اور جو شخص راستہ میں ملتا تھا اس کو سلا کرتے تھے۔علم آپ نے حسین بن علی صمیری سے،انہوں نے امام محمد سے ابی بکر محمد خوارزمی،انہوں نے جصاص،انہوں نے بروعی،انہوں نے موسیٰ بن نصر،انہوں نے امام محمد سے حاصل کیا،آپ کی کلام کو معتزلہ کے مذہب پر بڑا غ...

محمد ناصحی نیشا پوری

           محمد بن عبداللہ ناصحی نیشا پوری: ابو الحسین کنیت اور قاضی القضاۃ خطاب تھا،اپنے وقت کے امام فقیہ محدث مناظر جدلی،ادیب شاعر طبیب اعرف مذہب عالم و فاضل تھے۔فقہ اپنے باب ابی محمد عبد اللہ ناصحی سے،انہوں نے قاضی ابی ہیثم،انہوں نے قاضی حرمین،انہوں نے ابی طاہر دباس،انہوں نے ابی حازم، انہوں نے عیسٰی بن ابان،انہوں نے امام محمد سے پڑھی اور حدیث کو ابا سعید وغیرہ محدثین سےسنا اور بغداد و خرسان میں...