طلب کا منہ تو کس قابل ہے یا غوث
طلب کا منھ تو کس قابل ہے یا غوث مگر تیرا کرم کامل ہے یا غوث دوہائی یا محی الدیں! دوہائیبلا اسلام پر نازل ہے یا غوث وہ سنگیں بدعتیں وہ تیزیِ کفر کہ سر پر تیغ، دل پر سل ہے یا غوث عَزُوْمًا قَاتِلًا عِنْدَالْقِتَالٖمدد کو آدمِ بسمل ہے یا غوث خدارا نا خدا آ دے سہاراہوا بگڑی بھنور حائل ہے یا غوث جِلا دے دیں جَلا دے کفر و الحادکہ تو محیی ہے تو قاتل ہے یا غوث تِرا وقت اور پڑے یوں دین پر وقت نہ تو عاجز نہ تو غافل ہے یا غوث رہی ہاں شامتِ اعمال یہ...