سیّدنا مازن بن غضوتبہ الطائی الخطائی رضی اللہ عنہ
خطامہ بنو طے کا ایک ذیلی قبیلہ ہے اور خطامہ علی بن حرب بن محمد بن علی بن حبان بن مازن بن غضوبہ کا دادا تھا اس نے کاہنوں کے انداز میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بارے میں پیش گوئی کی تھی۔ ابوموسیٰ بن ابوبکر المدنی اور احمد بن عباس سے مروی ہے کہ ہم نے ابوبکر محمد بن عبداللہ سے، اس نے سلیمان بن احمد بن ایوب سے، اس نے موسیٰ بن جمہور الشینی السمار سے، اس نے علی بن حرب سے اس نے ابوالمنذر ہشام بن محمد الکلبی سے اس نے اپنے باپ عبداللہ العمانی...