ابوجنیدہ ابن جندع رضی اللہ عنہ
ابوجندہ ابن جندع ابنِ عمرو بن مازنی،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں غزوۂ حنین کے موقعہ پر حاضر ہوئے تھے،زہری نے سعید بن خباب سے،انہوں نے ابوعنفوان بازقی سے،انہوں نے ابوجنیدہ بن جندع بن عمرو بن مازنی سے روایت کی،کہ وہ غزوہ حنین کے موقعہ پر حضورِ اکرم کے پاس پہنچے،صحابہ بنوہوازن کے مقابلے میں شکست کھاگئے تھےاور ان کی صفوں میں ایسا اضطراب تھا،جیساکہ سمندری لہروں میں ہوتاہے،میں نے ان سے پوچھا تم کون ہو،انہوں ...