ضیائے صحابہ کرام  

عبداللہ بن حارث رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن حارث ایک صحابی سے،شعبہ نےعبدالحمیدصحاب الزیادی سے،انہوں نے عبداللہ بن حارث سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ حضورِاکرم نےفرمایا،کہ تم رمضان میں سحری ضرورکیاکرو،ایک گھونٹ پانی ہی سے کیوں نہ ہو،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

عبداللہ بن ابوہذیل رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن ابوہذیل ایک صحابی سے،قطربن خلیفہ نےعبداللہ بن ہذیل سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،کہ ایک وقت ہم پرایسابھی گزراہے،کہ بھوک کی وجہ سےبوقتِ رفع حاجت ہمارے پیٹ سےاونٹ کی مینگنیاں نکلتی تھیں،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

عامربن صعصعہ ایوب سخسیّانی رضی اللہ عنہ

عامربن صعصعہ ایوب سخسیّانی بنوعامرکے ایک آدمی سے،اس نے قبیلے کے ایک آدمی سے،صحابہ نے کچھ جنگی قیدی پکڑے،میں آپ کی خدمت میں حاضرہوا،کھاناتناول فرمارہےتھے،فرمایا قریب آجاؤاورکھاؤ،عرض کیاروزے سے ہوں،حضوراکرم نے فرمایا،اللہ نے مسافرسےدورعایتیں کی ہیں،روزہ اورآدھی نماز،اسی طرح حاملہ عورت اوردودھ پلانے والی ماں کے لئے بھی رعایت ہے۔ اسی حدیث کوثوری وغیرہ نے ایوب سے،انہوں نے ابوقلابہ سے،انہوں نےانس بن مالک کعبی سے اسی طرح روایت کیاہے،جیساکہ ہم ا...

عبدالجبارخولانی رحمتہ اللہ علیہ

عبدالجبارخولانی ایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نےاپنےوالدسے، انہوں نےیزیدبن ہارون سے،انہوں نےعوام سےعبدالجبارخولانی سےروایت کیا،کہ ہماری محفل میں ایک صحابی تشریف لائےاورکعب ہمیں کہانی سُنارہاتھا،پوچھا،کون ہے،حاضرین نےکہا کعب ہے،جوہمیں کہانی سُنارہاہےانہوں نےکہا،میں نے رسولِ اکرم کوفرماتےسناکہ کہانی یاتوامیرسنائے ماموریاحیلہ ساز،اس کےبعدکعب نےفسانہ گوئی بندکردی تھی،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نےایک صحابی سے،شریک وغیرہ نےیزیدبن ابی زیادسے،انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سےروایت کہ،کہ جنگ صفین کے موقعہ پرایک شامی نےباآواز بلندکہا،کیاتم میں اویس قرنی موجودہیں،ہم نےجواب دیا،ہاں موجودہیں،لیکن تم کیوں پوچھ رہےہو،اس نےکہا،اس لئے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاتھا،کہ اویس بوجہ وصف احسان وحسن سلوک خیرالتابعین ہے،اس پر وہ حضرت علی کےساتھ اندرداخل ہوئے،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

عبدالرحمٰن بیلمانی رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بیلمانی ایک صحابی سے،سفیان نےمحمدبن عبدالرحمٰن بیلمانی سے،انہوں نےاپنےوالد سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،حضورِاکرم نےارشادفرمایا،جس نےموت سےایک مہینہ پہلےتوبہ کرلی،اس کی توبہ قبول ہوجائےگی،ابنِ مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

عبداللہ بن حکیم رضی اللہ عنہ

عبداللہ بن حکیم،بنوجہنیہ کےعمررسیدہ لوگوں سے،قاسم بن مخیمرہ نےعبداللہ بن حکیم سے،انہوں نےجہنیہ کےعمررسیدہ لوگوں سے روایت کی،کہ رسولِ اکرم نے انہیں لکھ کرانتباہ فرمایا، کہ مردار سےکوئی فائدہ نہ اٹھایاجائے،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

ابی لقیط رضی اللہ عنہ

ابی لقیط رضی اللہ عنہ:حبشی یایمنی تھے،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزادکردہ غلام تھے، حضرت عمررضی اللہ عنہ کے عہدِ خلافت تک زندہ رہےفوجی نفری کا رجسٹر ان کی تحویل میں ہوتا تھا،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے،لیکن ابوعمرکہتے ہیں میں انہیں نہیں جانتا۔ ...

ابوعامراشعری رضی اللہ عنہ

ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ:ابوموسیٰ کے بھائی تھے،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،کسی نے ہانی بن قیس،کسی نے عبدالرحمٰن بن قیس،کسی نے عبید بن قیس اورکسی نے عباد بن قیس لکھاہے،بھائیوں کے ساتھ اسلام قبول کیا،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ...