حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ
عبداللہ بن عباس بنوغفارکےایک آدمی سے،عبداللہ بن احمد بن محمدخطیب نےابوسعدمطرزسے اجازۃً انہوں نے احمدبن عبداللہ سے،انہوں نے حبیب بن حسن سے،انہوں نے محمدبن یحییٰ مروزی سے،انہوں نے محمدبن احمدبن ایوب سے،انہوں نے ابراہیم بن سعدسے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے عبداللہ بن حزم سے،انہوں نے اس شخص سے جس نے ابنِ عباس سےروایت کی وہ کہتے ہیں،مجھے بنوغفارکےایک آدمی نے بتایا،کہ میں اورمیراعمزادایک پہاڑ پرچڑھے،وہاں سے بدر کامیدانِ جنگ نظرآتاتھا،ہم دیکھ...