حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سلیمان چشتی
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سلیمان چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا مفتی محمد سلیمان چشتی آزاد کشمیر ضلع پونچھ، تحصیل عباس پور، علاقہ چھاترہ ، رقبہ بھنگوال میں ۱۹۳۵ء کو تولد ہوئے۔ آپ کی قوم گجروں کے مشہورقبیلے کا لس راجپوت ہیں۔ آپ کے والد میاں شیر محمد گاوٗں کے امام مسجد تھے۔ آپ کے پانچ بھائی تھے جو کہ اب سب انتقال کر چکے ہیں ۔ جب آپ تین سال کی عمر کو پہنچے تو والد انتقال کر گئے اور کچھ عرصہ کے بعد والدہ کا سایہ بھی سر سے اٹھ گیا۔ تعل...