علمائے احناف  

نوح

              نوح بن دراج نخعی کوفی : کنیت ابو محمد تھی ، فقہ میں امام ابو حنیفہ کے شاگرد تھے اور امام زفرو ابن شبر مہ اور ابن ابی لیلیٰ سے بھی فقہ کو اخذ کیا ۔ حدیث کی روایت امام زفر و امام اعمش اور سعید بن منصر سے کرتے تھے اگر چہ حدی ث میں آپ کو ابن معین نے مکذب بیان کیا ہے مگر تاہم ابن ماجہ نے تفسیر میں آپ سے تخریج کی ہے۔ ابتداء میں آپ کوفہ کے قاضی تھے پھر بغداد کے قاضی ہوئے اور ۱۸۲ھ؁ میں ...

امام عبد اللہ مبارک

عبد بن مبارک بن واضح الخظی المروزی: شہر مرد میں ۱۱۸ھ؁ میں پیداہوئے۔ کنیت ابو عبد الرحمٰن رکھتے تھے۔ جاپ آپ کا بڑا پر ہیز گار و  متقی تھا اور ہمدان کے ایک سو دا گر کا جو قبیلہ بنی حنظلہ میں سے تھا،غلام تھا اس لئے آپ حنظلی کہتے ہیں اور والدہ آپ کی خوا زمی تھی ۔ آپ ابتداء یں شراب خوری اور ا کے لوزمات لہو لعب میں بڑے مصروف رہتے تھے ۔آپ کی توبہ کا یہ سبب ہوا کہ آ پ نے موسم بہار میں ایک دن مع اپنے یاروں و دوستوں کےایک باغ میں بڑا جلسہ کیا جس میں د...

قاضی عبد الکریم  

            عبد الکریم بن محمد جرجانی : فقیہ جید محدث مقبول تھے ، مدت تک قضا کا کام انجام دیا ار روایت امام ابو حنیفہ سے کی اور حدود ۱۸۰ھ؁ میں وفات پائی۔ ترمذی نے آپ سے تخریج کی ۔’’کوکب اسلام ‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

نوح بن ابی مریم

    نوح بن ابی مریم ابو عصمہ مرزوی الشہیر با لجامع:فقہ امام ابو حنیفہ اور ابن ابی لیلیٰ سے اخذ کی اور حدیث کو حجاج بن ارطاۃ اور نیز زہری و مقاتل سے سنا اورتفسیر کو کلبی وغیرہ اور مغازی کو محمد بن اسحٰق سے اخذ کیا ۔ جامع آپ کو اس لئے کہتے تھے کہ آپ جامع علوم تھے اور آپ کی چار مجلسیں ہو اکرتی تھیں ،ایک حدیث و آثار،دوم اقاویل امام ابو حنیفہ،سوم نحو ، چہارم اشعار وادب ،بعض کہتے ہیں کہ جامع آپ کو اس لئے کہتے تھے کہ آپ نے سب سے پہلے امام ابو ...

زہیر بن معاویہ

              زہیر بن[1] معاویہ خدیج کوفی : ۱۰۰ھ؁ میں پیدا ہوئے ، امام ابو حنیفہ کے اصحاب میں سے محدث ، ثقہ فقیہ فاضل تھے اور کنیت ابو خیثمہ رکھتے تھے ۔ حدیث کو امام اعمش اور ان کے طبقہ سے سنا اور آپ سے یحٰی بن قطا ن نے روایت کی ۔ سفیان ثوری کہتے ہیں کہ آپ کے زمانے میں آپ جیسا کوفہ میں اور کوئی نہ تھا ۔ یحٰی بن معین وغیرہ محدثین نے آپ کی توثیق کی اور ۱۷۳ھ؁ یا ۱۷۴ھ؁ میں آ پ فوت ہوئے ۔ اصحاب صح...

عمر و بن میمون

    عمر و بن میمون بن بحر بن سعد رباح بلخی : ابو علی کنیت تھی ۔محدث تھی ۔محدث ،ثقہ،فقیہ عالم،صاحب علم و افہم اور اصلاح تھے۔ بغداد میں آکر امام ابو حنیفہ کی صحبت میں داخل ہو کر ان سے فقہ اخذ کی ۔ مدت تک قاضی رہے اور قضا کی حالت میں آپ کا رویہ قابل تحسین رہا ۔اخیر عمر میں نابینا ہو کر ۱۷۱ھ؁ میں وفا ت پائی ۔ ترمذی نے آپ سے تخریج کی ۔ ’’کوہ علم ‘‘آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

مندل بن علی

    مندل بن علی غزی کوفی : کنیت آپ کی ابو عبد اللہ تھی بقول بعض آپ کا نام عمر و اور مندل لقب تھا ۔ آپ امام ابو حنیفہ کے اصحاب میں سے فقیہ فاضل ، محدث صدوق طبقہ کبار تبع تابعین میں سےتھے۔معاونے کہا ہے کہ میں نے کوفہ میں داخل ہو کر کسی کو آپ سے زیادہ اور رع نہیں دیکھا ۔ آپ ۱۰۳ھ؁ یا ۱۶۸ھ؁ میں فوت ہوئے ۔ ابو داؤد اور ابن ماجہ نے آپ سے تخریج کی،آپ کے بھائی ابو علی جہان بن[1]علی بھی فقیہ فاضل اور صاحب حدیث تھے جو ساٹھ سال کی عمر میں ۱۶۱ھ؁ میں...

اسرائیل بن یونس

                      اسرائیل بن یونس بن اسحٰق کوفی : کنیت آپ کی ابو یوسف تھی اور عالم ،فاضل ،محدث ، ثقہ، فقیہ کامل تھے، ۱۰۰ھ؁ میں شہر کوفے میں پید ہوئے ، امام اعظم و امام ابو یوسف سے حدیث کو سنا اور فقہ حاصل کی اور آپ سے وکیع اور ابن مہدی نے روایت کی ۔ امام احمد بن حنبل اور یحٰی بن معین نے آپ کی ثقابت کی شہادت دی ۔ امام بخاری و مسلم نے آپ سے تخریج کی ا...

امام ز فربن ہذیل بن قیس بن سلیم الغبری البصری

آپ کا والد ماجد اصفہان کا رہنے ولا تھا ،آپ ۱۱۰ھ؁ میں۱ند پیدا ہوئے،امام ابو حنیفہ کے ان دس اصحاب میں سے تھے جنہوں نے امام کو کتب فقہ کی تدوین میں مدددی ۔ امام ابو حنیفہ آپ کی بڑی عزت کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ ہمارے اصحاب میں سے یہ اقیس ہیں ۔حسن بن زیادہ کہتے ہیں کہ آپ امام کی مجلس میں سے سے مقدم بیٹھا کرتے تھے۔ سلیمان عطار سے روایت ہے کہ آپ نے اپنے نکاح کی تقریب پر امام ابو حنفیہ کو بلایا اور امام کو خطبہ پڑھنے کے لئے کہا ، امام نے خطبہ میں ...

حمزہ بن حبیب زیارت قاری کوفی

            ابو عمارہ آپ کی کنیت تھی،محدث ، صدوق ، زاہد پر ہیز گار، قراء سبعہ میں سے ایک قاری تھے، ۸۰ھ؁ میں پیداہوئے ، امام ابو حنفیہ سے بہت سی روایات رکھتے تھے ،جامع القراءۃ میں لکھا ہے کہ آپ سے دن کو آدمی اور رات کو جن پڑھا کرتے تھے ۔ وفات آپ کی ۱۵۶ھ؁ یا ۱۵۸ھ؁ میں ہوئی ، امام مسلم وغیرہ نے آپ سے تخریج کی ۔’’محبوب زماں ‘‘آپ کی تاریخ وفات ہے ۔ (حدائق الحنفیہ)...