حضرت سید غریب اللہ چشتی صابری ابن سید عبدالرسول کیرانوی
حضرت سید غریب اللہ چشتی صابری کیرانوی نام ونسب: اسم گرامی: سید غریب اللہ چشتی صابری۔والد کا اسم گرامی: حضرت سید عبد الرسول ۔خاندانی تعلق کیرانہ کےسادات کرام سے تھا۔آپ کے والد گرامی اپنے وقت کے عظیم صوفی اور عارف کامل تھے۔صاحبِ اقتباس الانوار شیخ محمد اکرم قدوسی چشتی صابری فرماتے ہیں کہ صاحب سیر الاقطاب نے اپنی کتاب میں لکھا ہے:’’کہ سید غریب اللہ بن سید عبد الرسول آپ میرے رضاعی بھائی اور رشتہ دار ہیں۔ یعنی میری دادی اور ان کی داد...