مسعربن کدام
مسعر بن کدام ہلالی کوفی ۔ ابو سلمہ کنیت تھی، طبقہ کبار تبع تا بعین سے حافظ احادیث،ثقہ،فاضل،معتمدتھے۔ امام ابو حنیفہ و عطاء اور قتادہ سے روایت کرتےتھے اور آپ سے سفیان ثوری نے روایت کی ، آپ کہتے ہیں کہ جس شخص نے اپنے اور خدا کے درمیان امام ابو حنیفہ کو گردان لیا میں امید رکھتا ہوں کہ وہ بے خوف ہو گیا اور اس کو اپنے لئے احتیاط میں نقصان نہ ہوگا ، کہتے ہیں کہ جب سفیان ثوری اور شعبہ ...