اک مہر شریعت بھی تھے شاہ تراب الحق
اک مہرِ شریعت بھی تھے شاہ تُراب الحق اور ماہ ِ طریقت بھی تھے شاہ تُراب الحق تھے مفتیِ اعظم کے اک پیارے خلیفہ بھی اور اُن ہی سے بیعت بھی تھے شاہ تُراب الحق اور ابنِ ضیاءُالدیں اور مصلحِ دیں شہ کا فیضانِ خلافت بھی تھے شاہ تُراب الحق جو قادری نسبت کے فیضان کا چشمہ ہو وہ پیرِ طریقت بھی تھے شاہ تُراب الحق مشہور ہے ساداتِ جیلاں میں نسب اُن کا سو فخرِ سِیادت بھی تھے شاہ تُراب الحق تقریر سے اپنی جو دل جیت لیا...