ابو الحسن علی ہکاری
شیخ الاسلام ابوالحسن علی ہکاری نام و نسب:اسمِ گرامی:علی۔کنیت:ابوالحسن ۔لقب :شیخ الاسلام۔علاقہ ہکارکی نسبت سے "ہکاری"کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:ابولحسن علی بن احمد بن یوسف بن جعفر بن شریف عمر بن عبد الوہاب بن ابو سفیان بن حارث بن عبد المطلب بن ہاشم۔(خزینۃ الاصفیاء)۔ ماضی قریب کے ایک بزرگ عالمِ دین حضرت علامہ غلام دستگیر نامی آپ کی اولاد میں سے ہیں۔(تونسوی) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 409ھ،بمطابق 1018ء کو "ہکار"(بغدادکاایک...