خلفاء کرام  

مفتی محمد امجد علی اعظمی

صدرالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی:مفتی محمد امجد علی اعظمی۔لقب:صدرالشریعہ ،بدرالطریقہ۔سلسلہ نسب:مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی بن مولانا حکیم جمال الدین بن  حکیم مولانا خدابخش  بن مولانا خیرالدین (علیہم الرحمہ)۔ آپ کے والدِ ماجد حکیم جمال الدین اور دادا حضور خدابخش فنِ  طِب کے ماہر تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ  1300ھ/بمطابق نومبر/1882ء کو محلہ کریم الدین قصبہ گھوسی ضلع ا...

حضرت مولانا شاہ سید محمد کچھوچھوی

حضرت مولانا شاہ سید محمد کچھوچھوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی:  محدثِ اعظم  کا اسم ِ گرامی سید محمد  اور آپ کے والد ماجد کا نام حکیم نذر اشرف تھا۔(رحمۃ اللہ علیہما) تاریخ ومقامِ ولادت: محدثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 15 ذو القعدہ 1311 ھ  کو جائس، ضلع رائے، بریلی میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:محدث ِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی ، والدِ ماجد کے بعد جب مختلف اساتذہ سے علوم وفنون حاصل کرتے کرتے ...

علامہ محمد ظفر الدین بہاری

ملک العلماء حضرت مولانا محمد ظفر الدین بہاری  رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:کنیت ابولبرکات،لقب ملک العلما،نام محمد ظفرالدین  بن عبد الرزاق، آپکے مورثِ اعلیٰ سید ابراہیم بن سید ابو بکر غزنوی ملقب بہ مدار  الملک ہیں۔ ان کا نسب ساتویں پشت میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخِ ولادت:آپ رسول پور میجر اضلع پٹنہ(اب ضلع نالندہ) صوبہ بہار میں ۱۰؍ محرم الحرام ۱۳۰۳ھ؍مطابق ۱۹؍اکتوبر ۱۸۸۰ء کو صبح صادق کے وقت ...

رئیس العلماء حضرت مولانا سید محمد سلیمان اشرف بہاری

رئیس العلماء حضرت مولانا سید محمد سلیمان اشرف بہاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید سلیمان اشرف بہاری۔لقب: رئیس المتکلمین، شمس المحققین۔ سلسلۂ نسب: مولانا سید سلیمان اشرف بہاری بن مولانا حکیم سید محمد عبد اللہ قدس سرہما۔والدہ محترمہ حضرت بی بی صائمہ خواہر ِ حقیقی ( سگی بہن) حضرت غوث العالم مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی ﷫ کے خلف وفرزند ودرویش حضرت مخدوم سید دوریش  بھیہ شریف کی اولاد امجاد سےخاندانی تعلق ہے۔(حیات ِ مخدوم الاولیاء محب...

قطب مدینہ ضیاءالدین احمد مدنی

قُطبِ مدینہ شیخُ العربِ والعجم حضرت علامہ شیخ ضیاءالدین احمد مدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:ضیاء الدین احمد۔القابات:قطبِ مدینہ،ضیاء المشائخ،ضیاءالملت،شیخ العربِ والعجم، خلیفۂ اعلیٰ حضرت،آفتابِ رضویت،مقتدائے اہلِ سنت،مشہورہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: شیخ ضیاء الدین احمدمدنی بن شیخ عبدالعظیم بن شیخ قطب الدین۔آپ کے اجداد میں آفتابِ پنجاب امام العصرحضرت علامہ مولانا عبدالحکیم سیالکوٹی علیہ الرحمہ بہت مشہور عالم گزرے ہیں۔حضرت سیّدی ق...

حضرت مولانا عبد الاحد محدث پیلی بھیتی قدس سرہٗ

حضرت استاذ المحدثین مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی قدس سرہٗ کے فرزند اجمند، ۱۸۸۳؁ھ میں بمقام پیلی بھیت پیدا ہوئے، مدرسۃ الحدیث میں والد ماجد سے تعلیم کی تکمیل و تحصیل کی، ۱۹۱۳؁ھ میں تکمیل الطب کالج لکھنؤ میں طب پڑھا اور سند حاصل کی، ایک عرصہ تک لکھیم پور میں طبابت کا سلسلہ جاری رکھا، آپ کو درس نظامی کے جملہ فنون میں مہارت حاصل تھی، مدرسہ حنفیہ پٹنہ میں چند برسوں آپ کا چشمۂ علم فیض رساں رہا، اس کے بعد آخر عمر تک مدرسۃ الحدیث میں درس دیتے رہے، آپ ...

حضرت مولانا عزیز الحسن پھپھوندوی

مولانا عزیز الحسن پھپھوندوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی : آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی مولانا عزیز الحسن اور آپ   کے والد ماجد کا نام عنایت اللہ خان تھا۔ (رحمۃ اللہ علیہما) تحصیلِ علم: مولانا عزیز الحسن نے علوم عقلیہ و نقلیہ کی تعلیم حضرت شاہ اخلاص حسین پھپھوندوی رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کی ، فن خوشنویسی میں بھی ان سے استفادہ کیا ، آپ کی ہدایت پر دارالعلوم منظر اسلام بریلی میں داخل ہوئے، صدر الشریعہ مولانا حکیم محمد امجد علی اور...

حضرت مولانا شاہ مصباح الحسن پھپھوندوی

حضرت مولانا شاہ مصباح الحسن  پھپھوندوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا شاہ مصباح الحسن۔لقب: سید العلماء۔مقام پھپھوند کی نسبت سے’’پھپھوندوی‘‘کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت مولانا  شاہ مصباح الحسن پھپھوندی بن مولانا خواجہ سید عبد الصمد ابدال  سہسوانی پھپھوندوی بن سید غالب حسین علیم الرحمہ ۔خاندانی تعلق قطب المشائخ حضر ت خواجہ ابو یوسف چشتی علیہ الرحمہ سےہے۔شاہ مصباح الحسن کےوالد گرامی’&r...

رمضان المبارک : معاشرتی و اخلاقی ذمہ داریاں اور چند اصلاح طلب باتیں

رمضان رب تعالیٰ کا انعام ہے۔ موسم بہار ہے۔ رحمتوں کی ساعت ہے۔ مانی ہوئی بات ہے کہ ایک لمحہ مقبولیت کا مل جانا خوش نصیبی ہے؛ رب کا کرم دیکھیے؛ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عنایت ملاحظہ کیجیے؛ چند ساعتیں نہیں پورا مہینہ عطا فرما دیا۔ فطرت کے تقاضوں کی تکمیل ہے’’ماہِ رمضان‘‘۔ رحمتِ ایزدی چاہتی ہے کہ بندے پاکیزہ ہولیں، گناہوں سے تائب ہوں، ایسے ایسے مواقع دیے کہ عقل حیران ہے۔ماہ رمضان کے انعام و اکرام و برکات کا شمار کیا۔ ایس...

حضرت مولانا شاہ امداد حسین رامپوری

حضرت مولانا شاہ امداد حسین رامپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (برادر مولانا ارشاد حسین رامپوری) حضرت مولانا شاہ ارشاد حسین قدس سرہٗ کےبڑے بھائی،۱۲۲۴ھ سال ولادت،بھائی سے تکمیل و تحصیل علم کیا،حضرت شاہ ولی النبی خلیفہ حضرت شاہ احمد سعید مجددی سے مرید ہوئے،اجازت و خلافت بھائی سےپائی،امر بالمعروف اور نہی عن المنکر شیوۂ خاص تھا،درس دیتے تھے،بھائی کے وصال کے بعد جا نشین ہوئے،اُن کی متابعت میں آپ بعد جمعہ وعظ فرماتے،۲۷؍صفر ۱۳۱۲ھ میں انتقال ہوا قبر مولانا شاہ...