شجرہ طریقت  

حضرت ابوعبداللہ

حضرت ابوعبداللہ  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۱۳ / رمضان المبارک ۳۶۵ھ میں گیلان میں پیدا ہوئے۔ ۲۴ / رجب المرجب ۳۸۷ھ میں اپنے والد مکرم سے بیعت ہو کر خلافت حاصل کی۔ ربیع الاوّل ۴۷۳ھ میں وصال فرمایا اور گیلان میں دفن ہوئے۔ (شریفُ التواریخ)...

حضرت سیّد یحییٰ زاہد

حضرت سیّد یحییٰ زاہد رحمۃ اللہ علیہ ۱۷ / شعبان المعظم ۳۴۰ھ کو مدائن میں پیدا ہوئے۔ ۳۷۰ھ میں اپنے پدر بزرگوار سے خلافت حاصل کی ۲۴ / رمضان المبارک ۴۲۰ھ میں وصال فرمایا۔ مزار بغداد قدیم میں ہے۔ (شریفُ التواریخ)...

حضرت سیّد داؤد

حضرت سیّد داؤد رحمۃ اللہ علیہ  ولادت ۱۱ / شعبان المعظم ۲۴۵ھ میں مدینہ طیبہ میں ہوئی۔ ذی الحجّہ ۲۷۷ھ میں اپنے والد مکرّم سے خلافت پائی۔ ۱۲ / شعبان المعظم ۳۲۱ھ میں مکّہ معظّمہ میں وفات پائی۔ اور وہیں مدفون ہوئے۔ (شریفُ التواریخ)...

مولانا سید موسی ثانی

          پیدائش ۶ / محرم الحرام ۲۲۱ھ بمقام مدینہ منوّرہ ہوئی۔ ربیع الآخر ۲۳۸ھ میں اپنے والدِ مکرّم سے خلافت پائی۔ اور مدینہ طیّبہ ماہِ صفر ۲۸۸ھ میں وصال فرمایا۔ اور وہیں مدفون ہوئے۔ (شریفُ التواریخ)...

حضرت سیّد عبداللہ ثانی رحمۃ اللہ علیہ:

          ولادت ماہِ رجب ۱۰۳ھ میں بمقام مدینہ منوّرہ ہوئی ۱۳۳ھ میں اپنے والد محترم حضرت عبداللہ المحض سے خلافت جدّیہ سے سرفراز ہوئے۔ ماہِ جمادی الآخر ۱۵۶ھ میں مدینہ طیّبہ میں رحلت فرمائی۔ مرقد منوّرہ مدینہ منوّرہ میں ہے۔ (شریفُ التواریخ)...

حضرت سیّدنا عبداللہ المحض

حضرت سیدنا عبد اللہ المحض  بن سیدنا امام حسن مثنی رحمۃ اللہ علیہ ۱۱ / ربیع الآخر بروز دو شنبہ ۹۲ھ میں اپنے والدِ گرامی حضر ت حسن مثنیٰ سے خلافت پائی۔ ۱۰ / رمضان المبارک ۱۴۵ھ میں وفات پائی اور جنّت البقیع میں دفن ہوئے۔ (شریفُ التواریخ)...

حضرت سیّد حسن مثنیٰ

حضرت سیّد حسن مثنیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ با سعادت ہوئی اور خلافت اپنے والدِ مکرّم سیّدنا امام حسن علیہ السلام سے ۴۵ھ میں پائی۔ ۱۷ رجب المرجب ۹۷ھ میں وصال فرما کر جنّت البقیع میں مدفون ہوئے۔ (شریفُ التواریخ)...

امام حسن مجتبیٰ

امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالٰی عنہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حسن۔کنیت: ابو محمد۔القاب:تقی،نقی، زکی، سیّد شباب اہل الجنّۃ، سبطِ رسول، مجتبیٰ،جواد،کریم،شبیہ الرسول،ریحانۃ النبی۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: امام حسن مجتبیٰ بن علی المرتضیٰ بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف اِلٰٓی اٰخِرِہٖ۔ والد:سیّدالاولیاء رضی اللہ تعالٰی عنہ۔والدہ:سیّدۃ النسآء،سَلَامُ اللہِ عَلَیْہَا۔نانا:سیّدالانبیاءﷺہیں۔ تاریخِ ولادت: بروز منگل 15؍رمضان المبارک 3ھ، مطابق فرو...

علی المرتضی, امیر المؤمنین

حضرت علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نام ونسب: اسمِ گرامی: والدنے آپ کا نام ’’علی‘‘ اور والدۂ ماجدہ نے’’حیدر‘‘ رکھا۔ کنیت: ابوالحسن اور ابو تراب ہے۔القاب:امیر المؤمنین،امام المتقین،صاحب اللواء، اسداللہ(شیرِ خدا)،کرار،مرتضیٰ،اور مولا مشکل کشا مشہور القاب ہیں۔ والد کی طرف سے سلسلۂ نسب:علی بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ۔والدہ کی طرف سے سلسلۂ نسب: ف...