انگشتان رسول ﷺ سے پانی کا جاری ہونا
امام قرطبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: قِصَّۃُ نَبْعِ الْمَائِ مِنْ بَیْنَ اَصَا بِعِہٖ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ تَکَرَّرَتْ فِیْ عِدَّۃِ مَوَاطِنَ فِیْ مَشَاہِدٍ عَظِیْمَۃٍ وَ وَرَدَتْ مِنْ طُرُقٍ کَثِیْرَۃٍیُّفِیْدُ مَجْمُوْعُہَا الْعِلْمُ الْقَطْعِیُّ الْمُسْتَفَادُ مِنَ الْمُتَوَاتِرِ الْمَعْنَوِیِّ۔ نبی اکرمﷺ کی انگشتان مبارک سے پانی کے پھوٹ پڑنے کا معجزہ متعدد مقامات پر بڑے بڑے عظیم اجتماعات کے سامنے کئی بار رونم...