ضیائی شخصیات  

(سیّدہ )ام ریعہ( رضی اللہ عنہا)

ام ریعہ دخترِ خدّام،بقول ابو موسیٰ،ام ریعہ خنساء دخترخدّام کی کنیت معلوم ہوتی ہے۔ قاضی ابوالخیر عمر بن محمد بن عبداللہ بن عزیزہ نے شجاع اور احمد سے جوعلی بن شجاع کے لڑکے تھے، انہوں نےمحمد بن اسحاق حافظ سے،انہوں نے احمد بن محمد بن زیاد سے،انہوں نے عباس بن محمد دوری سے،انہوں نےاحمد بن یونس سے،انہوں نے ابوبکر بن عیاش سے،انہوں نے یعقوب بن عطاسے، انہوں نے عطاسے،انہوں نے ابن عباس سے روایت کی،کہ خدام کی بیوی ریعہ کو اپنے خاوند سے نفرت...

(سیّدہ)صفیہ(رضی اللہ عنہا)

صفیہ دخترشیبہ بن عثمان عبدریہ از بنو عبدالدار،ان کی صحبت کے بارے میں اختلاف ہے،ان سے عبیداللہ بن عبداللہ بن ابو ثور اور میمون بن مہران نے روایت کی۔ ابو جعفر باسنادہ یونس بن بکر سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نے محمد بن جعفر بن زبیر سے، انہوں نےعبیداللہ بن عبداللہ بن ابو ثور سے،انہوں نے صفیہ دختر شیبہ سے روایت کی،کہ جب رسولِ کریم فتح مکہ سے مطمئن ہوگئے،تو آپ نے اُونٹ پر سوار ہو کر کعبے کا طواف کیا،اور حجر اسود کو ایک چھڑی سے جو ا...

(سیّدہ ) ام رمنہ( رضی اللہ عنہا)

ام رمنہ غزوۂ خیبر میں موجود تھیں،ابوعمر نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے،اور لکھا ہے کہ مجھے ان کے بارے میں اس کے سوا اور کچھ معلوم نہیں۔ ابوجعفر نے باسنادہ یوسف سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،ان لوگوں کے سلسلے میں جنہیں حضورِ اکرم نے خراجِ خیبر سے خصوصی حصہ عطا کیا تھا،ام رمنہ کے بارے میں روایت کیا کہ حضور نے انہیں چالیس وسق دیئے تھے۔ ...

(سیّدہ )ام رومان( رضی اللہ عنہا)

ام رومان دختر عامر بن عویمر بن عبد شمس بن عتاب بن اذینہ بن دھمان بن حارث بن غنیم بن مالک بن کنانہ کنانیہ جو ابوبکر صدیق کی زوجہ اور حضرت عائشہ اور عبدالرحمٰن کی والدہ تھیں،زبیر نے ان کا سلسلۂ نسب اسی طرح بیان کیا ہے اور باقی لوگوں نے اس کی سخت ممانعت کی ہے اور لکھاہے کہ اس پر اجماع ہے کہ ان کا تعلق بنو غنم بن مالک بن کنانہ سے ہے،ان کی وفات چھٹے سال ہجری کے ماہِ ذی الحج میں ہوئی،ایک روایت میں چوتھا اور ایک میں پانچواں سال ہجری مذکور ...

(سیّدہ)صفیہ(رضی اللہ عنہا)

صفیہ دختر عمر بن خطاب عددو،طبرانی نے انہیں صحابیات میں شمار کیا ہے،ابو موسیٰ نے اذناً ابو علی سے ،انہوں نے ابونعیم سے(ح) ابوموسیٰ نے ابوالعباس سے،انہوں نے ابوبکر سے،انہوں نےابوالقاسم طبرانی سے،انہوں نے محمد بن عثمان بن ابو شیبہ سے،انہوں نے حسن بن سہل حناط سے، انہوں نے محمد بن سہل اسد ی سے،انہوں نے شریک سے،انہوں نے عبدالکریم سے،انہوں نے عکرمہ سے ،انہوں نے ابن عباس سے روایت کی،کہ صفیہ دختر عمر بن خطاب،غزوۂ خیبر میں حضورِاکرم کے ساتھ ...