ضیائی شخصیات  

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن حمدۃ القشیری: ہم ان کا نسب ان کے بھائی معاویہ کے تذکرے میں بیان کریں گے۔ ہمیں عبد الوہاب بن ہبۃ اللہ نے عبداللہ بن احمد سے روایت کی کہ مجھ سے میرے باپ نے عفان سے اس نے حماد بن سلمہ سے اس نے ابو قزعہ سوید بن جحیر الباہلی سے: اس نے حکیم بن معاویہ سے اس نے اپنے باپ سے روایت کی کہ اس کے بھائی مالک نے اسے کہا: ماویہ! میرے ہمسائے کو محمد رسول اللہ نے پکڑ لیا ہے، آؤ ان کے پاس چلیں وہ تمہیں پہچانتے ہیں، لیکن مجھے نہیں پہچ...

(سیّدہ )ام سالم( رضی اللہ عنہا)

ام سالم اشجعیہ،ابوبکر بن ابی عاصم نے انہیں صحابیات میں شمار کیا ہےابوموسیٰ نے کتابتہً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ اور عبدالرحمٰن بن محمد سے،انہوں نے عبداللہ بن محمد بن فورک سے،انہوں نے ابوبکر بن ابی عاصم سے،انہوں نے عقبہ بن مکرم سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن مہدی سے،انہوں نے سفیان سے،انہوں نے حبیب بن ابوثابت سے،انہوں نے ایک آدمی سے،انہوں نے ام سالم اشجعیہ سے روایت کی کہ حضورِ اکرم تشریف لائے،اور وہ ایک قبہ میں تھیں،فرمایا یہ...

(سیّدہ )ام سارہ( رضی اللہ عنہا)

ام سارہ اوربروایتےسارہ جو قریش کی ایک آزاد کنیز تھیں،ان کا ذکر انس کی حدیث میں آتاہے، قتادہ نے انس سے روایت کی کہ ام سارہ قریش کی ایک آزاد کردہ کنیز تھیں،وہ حضور کی خدمت میں کسی ضرورت کے لئے آئیں،پھر آپ نے ام سارہ کو ایک رقعہ دے کر ایک آدمی کے ساتھ مکے روانہ کیا،تاکہ اس کے اہل وعیال کی حفاظت کی جائے اس پر یہ آیت اتری، یَااَیُّھَاالَّذِینَ اٰمَنُولَاتَتَّخِذُواعَدُوِّی وَعَدُوَّکُم اَولِیَاءَ ،ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے...

(سیّدہ)سہلہ(رضی اللہ عنہا)

سہلہ دخترسہل بن عمرو قرشیہ از بنوعامر بن لوئی،ہم ان کا نسب ان کے والد کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں،یہ خاتون ابو حذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ کی زوجہ تھیں،اپنے شوہر کے ساتھ حبشہ کو ہجرت کی ،اور وہاں ان کے بطن سے محمد پیدا ہوئے۔ عبیداللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے،بہ سلسلۂ مہاجرین حبشہ،ابو حذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ بن عبد شمس کا نام لیا ہے،نیزیہ بھی لکھاہے،کہ ان کی زوجہ سہلہ دختر سہیل بن عمرو جو بنو عامر بن لوی کا بھا...

(سیّدہ )ام صبیح( رضی اللہ عنہا)

ام صبیح،ان کی حدیث کے راوی ان کے بیٹے صبیح بن سعید نجاشی ہیں،ان کا بیان ہے کہ ان کا نام عنبہ تھا،کہ آپ نے بدل کر عنقودہ بنایا،ابن ماکولا نے ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن الخشخاش العنبری (عبید اور قیس کے بھائی) حصین بن ابوالحر سے روایت ہے کہ جناب مالک اور ان کے دو چچا قیس اور عبید حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنے بنو عم میں سے ایک آدمی کے خلاف شکایت کی: آپ نے انھیں فرمان امن لکھ دیا ہم یہ واقعہ عبید بن الخشخاش کے تذکرےمیں بیان کر آئے ہیں۔ تینوں نے اس کی تخریج کی ہے۔ ...

(سیّدہ)سہلہ(رضی اللہ عنہا)

سہلہ دخترسہل،طبرانی نے ذکر کیا ہے،ابو موسیٰ نے کتابتہً ابو غالب سے ،انہوں نے ابوبکر محمد بن عبداللہ سے(ح) ابو موسیٰ نے حسن سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے سلیمان بن احمد سے،انہوں نے عبدالملک بن یحییٰ سے،انہوں نے والد سے،انہوں ابو ہیعہ سے،انہوں نے عبداللہ بن ہبیرہ سے،انہوں نے سہلہ دختر سہل سے روایت کی،کہ میں نے حضورِاکرم سے دریافت کیا، یارسول اللہ،کیا احتلام سے عورت پر بھی غسل واجب ہوجاتا ہے،فرمایا،ہاں اگراخراج منی ہو جعفر مستغفری نے...

(سیّدہ )ام شریک( رضی اللہ عنہا)

ام صابر دختر نعیم بن مسعود اشجعی،انہوں نے حضورِ اکرم کا زمانہ پایا،اس خاتون نے اپنے والد سے روایت کی،ان سے ابراہیم بن صابر نے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ام صابر کے والد سے روایت کی کہ حضورِ اکرم نے فرمایا،کہ لڑائی ایک طرح کا دھوکا ہے،ابن مندہ اور ابو نعیم نےان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )سبیعہ( رضی اللہ عنہا)

سبیعہ دختر ابو لہب،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے،ابو نعیم کے مطابق صحیح درہ دختر ابولہب ہے۔ یزید بن عبدالملک توفلی نے سعید بن ابوسعید المقبری سے،انہوں نے ابوہریرہ سے روایت کی کہ سبیعہ دختر ابولہب نے حضورِاکرم کی خدمت میں حاضر ہو کر گزارش کی،یا رسول اللہ مجھے لوگ دیکھ کر آوازے کستے ہیں کہ میں اس شخص کی بیٹی ہوں،جو جہنم کا ایندھن بنا ہے،حضورکو سخت غصّہ آیا، اُٹھے اور مسجد میں آکر فرمایا،کیا حال ہوگا،اُن لوگوں کا جو...