ضیائی شخصیات  

(سیّدہ )ام سعد( رضی اللہ عنہا)

ام سعدبن عبادہ،حضورِ اکرم صلی علیہ وسلم کے عہد میں فوت ہوئیں،زہری نے عبیداللہ بن عبداللہ سے،انہوں نے ابن عباس سے روایت کی کہ سعد نے حضورِاکرم سے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ! میری والدہ فوت ہوگئی ہےاور اس نے منت مانی تھی جو وہ پوری نہ کرسکی،فرمایا،تم اس کی طرف سے پوری کردو۔ فتیان نے باسنادہ قعبنی سے،انہوں نے مالک سے،انہوں نے سعید بن عمرو بن شرجیل بن سعید بن سعد عبادہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے اپنے داداسے روایت کی کہ سعد ب...

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن الحسن: بقول جعفر یحییٰ بن یونس نے اس کی تخریج کی ہے، لیکن میرے خیال میں اسے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب نہیں ہوئی، حسن بن علی ا لحلوانی نے عمران بن ابان سے اس نے مالک بن حسن بن مالک سے اس نے اپنے والد سے اس نے دادا سے روایت کی، کہ ایک دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھے تو جبریل آئے اور کہا یا رسول اللہ کہیے آمین، آپ نے تعمیل کی، پھر آپ نے دوسرے پائے پر قدم رکھا، تو جبریل نے پہلی بات کو دہر...

(سیّدہ )ام سعد( رضی اللہ عنہا)

ام سعد، ابو سعید خدری کی والدہ تھیں،ان کے راوی ان کے بیٹے ابوسعید ہیں،قتیبہ نے ابن ابوالرجال سے،انہوں نے عمارہ بن غزیہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی،کہ میری والدہ نے مجھے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا،آپ نے فرمایا،جو شخص خداسے دولت طلب کرتا ہے،خدااسے دولت عطاکرتا ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)سہیمہ(رضی اللہ عنہا)

سہیمہ دخترمسعود بن اوس بن مالک بن سواد انصاریہ ظفریہ،جابر بن عبداللہ کی زوجہ تھیں،ان کے بطن سے عبدالرحمٰن پیداہوئے،بقولِ ابنِ حبیب انہوں نے آپ سے بیعت کی۔ ...

(سیّدہ )ام سعد( رضی اللہ عنہا)

ام سعد، دختر مرہ بن عمرو حمجیہ،یہ ابونعیم کا قول ہے،ابن مندہ نے سعد بن عمرولکھا ہے اور یہی درست ہے،ابوعمر نے ام سعید دختر عمرو الحمجیہ تحریر کیا ہے،اور ایک روایت میں دختر عمیر مذکور ہے، اور اس امر پر سب کا اتفاق ہے کہ کافل الیتیم کی راوی یہی خاتون ہیں۔ یزید بن زریع نے محمد بن عمرو سے،انہوں نے صفوان بن سلیم سے،انہوں نے امِ سعد دختر مرہ سے روایت کی کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ جس شخص نے کسی یتیم کی کفالت اختیار ک...