عبد العلیم صدیقی میرٹھی مدنی
حضرت علامہ مولانا شاہ محمد عبد العلیم صدّیقی میرٹھی مدنی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب:آپ کا نام محمد عبد العلیم اور والد کا نام محمد عبد الحکیم ہے ۔ آپ علیہ الرحمۃ کا سلسلۂ نسب خلیفۂ اوّل حضرت سیّدنا صدّیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملتا ہے۔ تاریخ ومقامِ ولادت: حضرت مولانا شاہ محمد عبدالعلیم صدّیقی قادری 15؍ رمضان المبارک 1310ھ کو محلہ مشائخاں میرٹھ میں تولّد ہوئے۔ تحصیلِ علم :ابتدائی تعلیم گھر ہی میں حاصل کی ،چار سال دس ماہ کی عمر می...